چیمپئنز ٹرافی کیلیے کراچی میں موجود افغان کرکٹ ٹیم دو حصوں میں تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی:
ائی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے کراچی میں موجود افغان کرکٹ ٹیم دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم نے منگل کو دو حصوں میں پریکٹس سیشن کیا، کچھ کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر بولنگ اور بیٹنگ پریکٹس میں مشغول رہے جبکہ کچھ کھلاڑیوں نے حنیف محمد ریجنل کرکٹ گراؤنڈ پر مشقوں کو ترجیح دی۔
معروف آل راؤنڈر راشد خان نیٹ پر جارحانہ انداز میں اسٹروکس کھیلتے ہوئے نظر آئے۔
چیمپینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
آئی پی ایل میچز کی بڑھتی تعداد؛ کیا انٹرنیشنل کرکٹ ختم ہونیوالی ہے؟
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے 2028 کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ایڈیشن میں میچز کی تعداد کو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2028 کے آئی پی ایل سیزن کیلئے بھارتی بورڈ میچز کی تعداد 74 سے بڑھا کر 94 میچز تک لیجانے کا خواب دیکھ رہا ہے تاہم لیگ میں نئی فرنچائزز کو شامل کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ شامل نہیں ہے۔
2022 میں لیگ میں دو ٹیموں کے اضافے کے بعد موجودہ میچز کی تعداد 74 ہے جبکہ 2026 تک یہ تعداد 84 میچز تک ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: کوہلی کے ایک آئی پی ایل سیزن کی کمائی! 10 ٹاپ پاکستانی کرکٹرز سے زائد
کرکٹنگ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومل نے کہا کہ جب 2028 میں اگلا میڈیا رائٹس سائیکل شروع ہوگا، تو بورڈ مکمل ہوم اینڈ اوے 94 میچ فارمیٹ میں تبدیل کرنے پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔
مزید پڑھیں: سری لنکن کرکٹر ہنی مون چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے پہنچ گئے
میچز کی تعداد بڑھانے کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کریں گے تاکہ شیڈول میں کوئی تکرار نہ ہو۔
دوسری جانب آئی پی ایل میچز بڑھنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ 2 سے زائد وقت انڈین لیگ کی نظر ہوتا ہے اور اس دوران کوئی ملک اپنے میچز شیڈول نہیں رکھتا کیونکہ پلئیرز لیگ میں شرکت کیلئے فرنچائز کیساتھ موجود ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 2008 کے بعد سے پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی عائد ہے۔