ہم ٹرانسپورٹرز ٹیکس دیتے ہیں مافیا نہیں ہیں، لیاقت محسود
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ٹرانسپورٹرر رہنما لیاقت محسود نے کہا ہے کہ ہم ٹرانسپورٹرز ٹیکس دیتے ہیں مافیا نہیں ہیں۔
لیاقت محسود نے ان خیالات کا اظہار شرجیل میمن، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، فاروق ستار اور شاہی سید کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم ٹرانسپورٹرز ٹیکس دیتے ہیں مافیا نہیں ہیں، ہم ملک چلانے والے ہیں ملک کھانے والے نہیں ہیں۔
شاہی سید نے کہا کہ یہ ایک انتظامی وانسانی مسئلہ ہے، غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، حادثات میں تمام طبقات اور زبانوں کے لوگ جاں بحق ہوئے۔
اس سے قبل دوران اجلاس وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ اجلاس کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ حادثات کی آڑ میں کسی کو قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے نہیں دیں گے،حکومت شرپسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نہیں ہیں
پڑھیں:
وزیر داخلہ کی شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کے گھر آمد‘ اہلخانہ سے تعزیت
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش واپڈا ٹائون لاہور جا کر شہید کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ انہوں نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد اور بھائی کے بلند حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی، لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے بلند حوصلہ والد کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔ شہدائے وطن قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔