کولاج فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ایئرلائنز کی جاپان کیلئے پروازیں فوری طور پر بحال کی جائیں تاکہ جاپان میں مقیم 35 ہزار پاکستانیوں کو اپنے وطن آنے جانے میں سہولت حاصل ہو۔

اس حوالے سے ملک نور اعوان نے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایک باضابطہ خط تحریر کیا جس میں انہوں نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازیں بند ہونے کے باعث پاکستانیوں کو مہنگی اور طویل غیرملکی پروازوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے، جو ان کےلیے سخت پریشانی کا باعث ہے۔

ملک نور اعوان نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھے اور قومی ایئرلائنز کو جاپان کےلیے پروازیں بحال کرنے کی ہدایات جاری کرے۔

ان کے مطابق اس اقدام سے ناصرف پاکستانی کمیونٹی کو سفری سہولتیں میسر آئیں گی بلکہ قومی ایئرلائن کو بھی ایک مستحکم بین الاقوامی مارکیٹ میں دوبارہ اپنی جگہ بنانے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب حکومت پاکستان قومی ایئرلائن کی بحالی اور بہتری کےلیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

جاپان میں مقیم پاکستانیوں کو امید ہے کہ اسحاق ڈار اس اہم مطالبے پر غور کریں گے اور جلد مثبت پیشرفت ممکن ہوگی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

جاپان: سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو 10 سال قید

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو 10 سال قیدکی سزا سنادی گئی۔ مجرم نے وزیراعظم کشیدا فومیو کے قریب دھماکا خیز مواد پھینکا تھا۔ عدالت نے کہا کہ وزیراعظم کو نشانہ بنا کر مجرم نے عوام میں خوف پیدا کیا اور دھماکا خیز مواد پھینک کر 2افراد کو زخمی بھی کیا۔ یاد رہے کہ کشیدا اپریل 2023 ء میں ایوان زیریں کے ضمنی انتخاب میں ایک امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلانے کے لیے واکایاما شہر کی ایک بندرگاہ کا دورہ کر رہے تھے۔انہیں فوری طور پر جائے وقوع سے بحفاظت نکال لیا گیا تھا اور وہ مکمل طور پر محفوظ رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • گول میز کانفرنس میں قومی سلامتی کیلئے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر قرار
  • ڈیلٹا ایئر لائنز کا ٹورنٹو میں حادثے کا شکار ہونے والوں کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان
  • اوور سیز پاکستانیوں سے دھوکا دہی کرنے والوں کے مقدمات نیب کے پاس جائیں گے، سید قمر رضا
  • جاپان: سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو 10 سال قید
  • بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار،پاکستانیوں کیلئے اہم خبر
  • عوام جائیں تو جائیں کہاں؟ اشیائے ضروریہ کی قلت، پیٹرول 1200 روپے فی لیٹر فروخت
  • جاپان کی عالمی امن اور بین الاقوامی تعاون کی کوششوں سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچ رہا ہے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
  • قائمقام چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے فوری انصاف کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں
  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چار روزہ مندی کے بعد تیزی، ایک لاکھ 13 ہزار کی سطح بحال