ایلون مسک نے نیا چیٹ بوٹ “گروک تھری” لانچ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
واشنگٹن : اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے نیا چیٹ بوٹ “گروک 3” لانچ کردیا ہے جو چیٹ جی پی ٹی اور چین کی ڈیپ سیک کا طاقتور حریف بن سکتا ہے۔
ایلون مسک نے چیٹ بوٹ گروک تھری کے نئے ورژن کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ گروک تھری چیٹ جی پی ٹی اور چین کی ڈیپ سیک کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرے گا، انہوں نے مزید کہاکہ دنیا ایک ایسے دور میں داخل ہو چکی ہے جہاں کائنات کی نوعیت کے بارے میں جاننے کے لئے تجسس میں اضافہ ہورہا ہے اور ہم دنیا کی سچائی کوجاننے کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کررہے ہیں ۔
انہوں نے گروک تھری کو جدید ترین ورژن قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ لوگوں کے تجسس کو گمراہ کن ڈیٹا سے بچاتےہوئے درست معلومات فراہم کرے گا اور غلط معلومات سے بچائے گا ، ایلون مسک نے گروک تھر ی کے اس فیچر کو “ہیلوسینیشن” کا نام دیا ہے ۔
ایلون مسک نےبتایا کہ گروک تھر ی سب سے پہلے ایکس کے پریمیم پلس ادا شدہ صارفین کو دستیاب ہو گا۔واضح رہے ایلون مسک کی کمپنی “ایکس اے آئی” نے اس سے قبل گروک 2 ماڈل بھی متعارف کرایا تھا، جو تصاویر تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا، اور بعد ازاں اسے تصاویر کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت بھی دی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایلون مسک نے
پڑھیں:
ٹیسلا کی بھارت میں انٹری، بھرتیوں کا اعلان کردیا
امریکی ارب پتی آجر ایلون مسک نے اپنے ادارے ٹیسلا کا کاروبار بھارت میں بھی پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ٹیسلا کے مالک نے بھارت میں ملازمت کے مواقع کا اعلان بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ تین دن قبل ایلون مسک اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی واشنٹگن میں ملاقات ہوئی تھی جس کے دوران ٹیسلا کا کاروبار بھارت میں بھی شروع کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔
ٹیسلا نے بھارت میں ہائرنگ شروع کردی ہے۔ کئی طرح کی جابز کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لِنکڈ اِن کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ الیکٹرک کاریں تیار کرنے والے دنیا کے نمایاں ترین ادارے کی بھارت میں انٹری کی راہ اب مکمل طور پر ہموار ہوچکی ہے۔
کاروباری دنیا کی معروف ویب سائٹ بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیسلا نے بھارت میں 13 طرح کی ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔ اِن میں کسٹمر فیسنگ اور بیک اینڈ رول بھی شامل ہیں۔ جاب پوسٹنگز پیر کو لِنکڈ اِن پر نمودار ہوئیں۔ سروس ٹیکنیشین اور ایڈوائزری کردار ادا کرنے والوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جنہیں ممبئی اور دہلی میں تعینات کیا جائے گا۔
ماضی میں ٹیسلا کے مالک نے بھارت کی مارکیٹ میں انٹری کی خواہش کئی بار ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی مارکیٹ بہت بڑی ہے اس لیے اُس میں بھرپور دلچسپی لی جاسکتی ہے۔ اب وہ وقت آگیا ہے کیونکہ ایلون مسک کی طرف سے گرین سگنل ملنے پر بھرتیاں شروع کردی گئی ہیں۔ بھارت نے 40 ہزار ڈالر سے زائد مالیٹ کی الیکٹرک کارز پر درآمدی ڈیوٹی 110 فیصد سے گھٹاکر 70 فیصد کردی ہے جس کے نتیجے میں ٹیسلا اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو بھارت کی مارکیٹ میں قدم جمانے کا موقع ملے گا۔