کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو ان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔

میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔

میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے دعا کریں وہ بیمار ہیں مگر اب پہلے سے بہتر ہورہی ہیں۔
اس ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ کو صبا قمر کے ساتھ اس قدر بے تکلف ہوتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)


مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کیلئےٹیم کے چندکھلاڑیوں پر اعتراض ہے لیکن نام نہیں لوں گا: شاہد آفریدی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: میک اپ ا رٹسٹ سوشل میڈیا

پڑھیں:

کبری خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح،ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر 

اداکارہ کبری خان نے گوہر رشید کے ساتھ مکرمہ مکرمہ میں نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔کبری خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں شوہر، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ خانہ کعبہ میں خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔کبری خان نے خوشی کے اس موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جس پر لال رنگ کے خوبصورت دوپٹے سے گونگھٹ لیا ہوا ہے جبکہ گوہر رشید سفید کرتا شلوار پہنے ہوئے ہیں، ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کبری خان نے کیپشن میں لکھا کہ  بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔سوشل میڈیا پر اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نشو بیگم کی سلطان راہی کے بیٹے کیساتھ رقص کی ویڈیو وائرل
  • کبری خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح،ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر 
  • اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان مکہ مکرمہ میں نکاح، ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر
  • بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کی عمرہ ادا کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • پریانکا چوپڑا کی دریا دلی نے مداحوں کے دل جیت لیے
  • میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ انتہائی بے تکلفی ،صبا قمر کو وائرل ویڈیو پر شدیدتنقید کا سامنا
  • صبا قمر کو میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ وائرل ویڈیو پر تنقید کا سامنا
  • حمزہ علی عباسی کی نکاح پڑھانے کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • مریم نفیس کے شوہر نے بولڈ ڈریسنگ پر کیا کہا؟