پی اے سی نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو اسپیشل آڈٹ کیلئے ایک ہفتے میں ٹی او آرز بنا کر ڈی جی آڈٹ کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی جی آڈٹ کو تعلیمی بورڈز کا 4 ماہ میں اسپیشل آڈٹ مکمل کرکے رپورٹ پی اے سی کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں کرپشن اور دیگر معاملات پر اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کے تمام ساتوں تعلیمی بورڈز میں مالی بے ضابطگیوں، مارکس کے طریقہ کار سمیت مالی اخراجات کے اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ پی اے سی نے ڈی جی آڈٹ کو سال 2022ء سے سال 2024ء تک تعلیمی بورڈز کا 3 سال کا اسپیشل آڈٹ کرکے 4 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے، جبکہ پی اے سی نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو تعلیمی بورڈز کے اسپیشل آڈٹ کیلئے ٹی او آرز بنا کر ڈی جی آڈٹ کو ایک ہفتے میں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ منگل کے روز سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا، جس میں کمیٹی کے اراکین سعدیہ جاوید، خرم کریم سومرو سمیت سیکرٹری یونیورسٹیز و بورڈز عباس بلوچ، انٹر و میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ سمیت دیگر تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے سال 2016ء سے سال 2017ء تک آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے سندھ کے تعلیمی بورڈز میں مالی بے ضابطگیوں پر تشویش اور برہمی کا اظہار کیا اور تعلیمی بورڈز کی کارکردگی کو سوالیہ نشان قرار دے کر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کا معیار یہ بن چکا ہے کہ الزام لگ رہے ہیں کہ بورڈز میں پیسے دو اور مارکس لو؟ اگر تعلیمی بورڈز میں پیسے لے کر اے پلس مارکس دیے جائیں گے تو بچے پھر انٹری ٹیسٹ میں فیل ہی ہوں گے۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے افسران سے مخاطب ہو کر کہا کہ سندھ حکومت نے انٹر تک تعلیم مفت کر دی ہے، اس ضمن میں سندھ حکومت تعلیمی بورڈز کو امتحانی فیس کی مد میں سالانہ 2 ارب روپے فراہم کر رہی ہے، مگر تعلیمی بورڈز کے نتائج میں ہیرا پھیری کی وجہ سے تعلیم کا معیار سوالیہ نشان بن چکا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان نسل کے مستقبل کا مسئلہ ہے اس لئے ہم تعلیم پر کسی صورت مصلحت نہیں کریں گے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ تعلیمی بورڈز کے مالی معاملات اور کارکردگی کی مانیٹرنگ ہونی چاہیے اور ہم نوجوان نسل کے مستقبل سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے، اگر کورکھ ہل کا اسپیشل آڈٹ ہو سکتا ہے تو پھر تعلیمی بورڈز کا بھی اسپیشل آڈٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر کمیٹی کے رکن خرم کریم سومرو نے کراچی انٹر بورڈ حکام سے استفسار کیا کہ فرسٹ ایئر کے نتائج میں ہیراپھیری پر انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین امیر قادری کو ہٹایا گیا تھا، اس معاملے کی تحقیقات کہاں پہنچی؟ اور تعلیمی بورڈز کا مارکس دینے کا کیا نظام ہے، اس سے متعلق آگاہ کریں۔ نتائج میں ہیرا پھیری کی کیوں شکایات آ رہی ہیں۔ کراچی کے انٹر و میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ نے پی اے سی کو عجیب جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر امیدواروں کو مارکس کم دیتے ہیں تو بھی ایشو اُٹھ جاتا ہے اور اور اگر مارکس زیادہ دیتے ہیں تو بھی الزام لگ جاتا ہے، اس لیے نتائج کی شفافیت سے متعلق حکمت عملی تبدیل کر رہے ہیں اور نتائج میں ہیرا پھیری کے متعلق کمیٹی کی رپورٹ جلد منظر عام پر آ جائے گی۔ کمیٹی کی رکن سعدیہ جاوید نے کہا کہ تعلیمی بورڈز کا اسپیشل آڈٹ کرایا جائے۔

چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کہ تعلیمی بورڈز دراصل قوم کی تعمیر تصور کیے جاتے ہیں، مگر یہاں کے تعلیمی بورڈز قوم کی کس طرح کی تعمیر کر رہے ہیں؟ تعلیمی بورڈز میں نتائج کی شفافیت ہوگی تو بچے دنیا سے مقابلہ کرکے آگے جائیں گے۔ اجلاس میں پی اے سی نے سندھ بھر کے تمام ساتوں تعلیمی بورڈز کی سال 2022ء سے سال 2024ء تک 3 سال کے مالی اخراجات، مارکس کے طریقہ کار سمیت مالی بے ضابطگیوں کے متعلق اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا اور محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو اسپیشل آڈٹ کیلئے ایک ہفتے میں ٹی او آرز بنا کر ڈی جی آڈٹ کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی جی آڈٹ کو تعلیمی بورڈز کا 4 ماہ میں اسپیشل آڈٹ مکمل کرکے رپورٹ پی اے سی کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم تعلیمی بورڈز میں کرنے کی ہدایت کر کو فراہم کرنے کی کے تعلیمی بورڈز تعلیمی بورڈز کے تعلیمی بورڈز کا ہدایت کر دی سندھ بھر کے پی اے سی نے کے چیئرمین نتائج میں نے کہا کہ بورڈز کو کے تمام

پڑھیں:

پاکستان اور یو اے ای کا قونصلر مسائل کے بروقت حل اور مؤثر سسٹم پر اطمینان کا اظہار

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین جوائنٹ قونصلر کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے قونصلر معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جوائنٹ قونصلر کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہوا، جس کی مشترکہ صدارت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شہریار اکبر خان اور اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری وزارت خارجہ فیصل عیسیٰ لطفی نے کی۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے قونصلر معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح بہبود، ویزا پراسس اور لیبر رائٹس پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دونوں جانب سے قونصلر تعاون اور قونصلر مسائل کے بروقت حل اور مؤثر سسٹم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کراؤن پرنس اور نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان کو اہم قرار دیتے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے یو اے ای کے تعاون کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد ایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے یو اے ای کے ساتھ عوامی روابط اور قونصلر سطح پر مذاکرات کا اعادہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اجلاس پاکستان قونصلر معاملات وزارت خارجہ وی نیوز یو اے ای

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور یو اے ای کا قونصلر مسائل کے بروقت حل اور مؤثر سسٹم پر اطمینان کا اظہار
  • آپ دونوں نے آئینی اداروں کے سامنے سندھ کا کیس لڑا، بلاول بھٹو
  • سندھ پنجاب سرحد پر متنازع کینالز کیخلاف جاری احتجاجی دھرنا ختم
  • وکلا کا ببرلو بائی پاس کے سوا دیگر تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان
  • پاکستان پانی کے تحفظ کیلیے تمام اقدامات کرے گا،اسحق ڈار
  • مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا
  • اسحاق ڈار کا پاکستان کے پانی کے حق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کا اعلان
  • پاکستان پانی کے جائز حقوق کے تحفظ کیلئے تمام مناسب اقدامات اٹھائے گا، اسحاق ڈار
  • کینالوں کے حوالے سے وکلا کے احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج پر تشویش ہے، علامہ شبیر میثمی
  • لیڈی محرر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی مبینہ کرپشن، اہلکار پریشان