@ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء) فیصل آبادمیں کماد کی کاشت کیلئی2 لاکھ26 ہزار ایکڑکے مقررہ ہدف میں سی67ہزارپر موڈھی کاشت مکمل ہوچکی ہے جبکہ ایک لاکھ 59ہزار ایکڑ رقبہ پر بہاریہ کماد کی کاشت کابھی آغاز ہوگیاہے جسے مقررہ وقت میں مکمل کرلیا جا ئے گا۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام میں کماد کی اگیتی پکنے والی اقسام میں سی پی400۔

77،سی پی ایف237،سی پی ایف250 اورسی پی ایف251،درمیانی پکنے والی اقسام میں ایچ ایس ایف240، ایچ ایس ایف242،ایس پی ایف234،ایس پی ایف213،سی پی ایف 246،سی پی ایف247،سی پی ایف248،سی پی ایف249،سی پی ایف253، سی پی ایس جی 2525 اورایس ایل ایس جی 1283پچھیتی پکنے والی اقسام میں سی پی ایف252 شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایچ ایس ایف240 کانگیاری سے متاثر ہوتی ہے اس لئے کاشتکارمتاثرہ فصل کی مونڈھی نہ رکھیں اوراسے کم رقبہ پر کاشت کریں۔

انہوں نے کہا کہ کماد کی منظور شدہ اقسام کی بروقت کاشت سے گنے میں شوگر کی مقدار10 تا15فیصد تک برقرار رہتی ہے جبکہ دیر سے اور کماد کی غیرمنظور شدہ اقسام کی کاشت سے نہ صرف پیداوار میں کمی ہوتی ہے بلکہ گنے میں چینی کی مقدار بھی کم ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گنے کی زیادہ اور بھرپور پیداوار کے حصول کے لیے شرح بیج کو بہت اہمیت حاصل ہے کیونکہ گنے کے بیج کا اگاؤ دیگر فصلوں کی نسبت بہت کم ہے لہٰذا اگربیج ضرورت سے کم استعمال ہوتو فی ایکڑ پیداوار کم ہو جاتی ہے اس لیے بیج سفارش کردہ مقدار میں ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاربروقت کاشت اور دیگر موزوں حالات میں دو آنکھوں والے 30 ہزار سمے یا تین آنکھوں والے 20 ہزار سمے فی ایکڑ ڈالیں جبکہ یہ تعداد موٹی اقسام میں تقریباً 100 سے 120 من اور باریک اقسام میں 80 سے 100 من بیج سے حاصل کی جا سکتی ہے تاہم کاشت میں تاخیر ہونے کی صورت میں بیج کی مقدار میں 20 سے 25 فیصد تک اضافہ کر لیں۔انہوں نے کہا کہ کمادکے اگاؤ کیلئے مناسب درجہ حرارت 20سے 33 ڈگری سینٹی گریڈاوربہاریہ کماد کی کاشت کا موزوں وقت15فروری سے آخرمارچ تک ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ کماد کی کاشت

پڑھیں:

چینی صدر کا  ویتنام کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل

چینی صدر کا  ویتنام کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے  صدر شی جن پھنگ کا  ویتنام کا سرکاری دورہ مکمل ہوا۔ اس موقع پر ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری  تولام نے انھیں الوداع کیا۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اگرچہ یہ دورہ مختصر  رہا ، لیکن  دورے کے دوران متعدد اہم سرگرمیاں  منعقد ہوئیں اور ٹھوس نتائج حاصل کیے گئے۔

فریقین نے بیرونی خطرات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور علاقائی امن و استحکام اور بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں چین ویتنام تعلقات کی ترقی کے امکانات پر  اعتماد ہے۔ فریقین کو اس دورے کے نتائج پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنا چاہئے اورچین ویتنام  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کا فروغ جاری رکھنا چاہئے۔

تولام نے کہا کہ ویتنامی فریق اس دورے کے نتائج پر فعال طور پر عمل درآمد کرے گا، دونوں  پارٹیوں  اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دے گا، اور دونوں ممالک کے لئے مشترکہ خوشحالی کا مستقبل تخلیق کرے گا.15 اپریل کی سہ پہر شی جن پھنگ نے ویتنام کا سرکاری دورہ مکمل کیا۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی وزیر لارڈ واجد خان کا پاکستان کا دورہ مکمل، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
  • آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، 11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط
  • عوام کو خود سکیورٹی، کسانوں کو مکمل ریلیف دیا جائے گا: اختر  ڈار 
  • چینی صدر کا  ویتنام کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل
  • رحیم یار خان: کسانوں کا ڈپٹی کمشنر آفس و پریس کلب پر احتجاج
  • بلوچستان: پوست کی فصل کیخلاف آپریشن، 1200 ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل تلف
  • ایران میں قتل ہوئے 8 پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے
  • 9 مئی کیسز، اے ٹی سی کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت
  • اسٹوریج کی کمی سے سبزیوں کی فصل ضائع ہونے لگی