Nawaiwaqt:
2025-04-15@06:43:35 GMT

پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہور : دبئی جانے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا. طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا لاہور سے دبئی جانے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، پی آئی اے کی پرواز 203 سے پرندہ ٹکرایا۔جس کے بعد کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی.

اجازت ملنے پر کپتان نے طیارہ بحفاظت لینڈ کرا دیا اور 150 سے زائد مسافر محفوظ رہے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن کی انجینئرنگ ٹیم کراچی سے پی کے 304 سے لاہورروانہ ہوگی، انجینئرز کی ٹیم طیارے کی بورواسکوپک انسپکشن کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپکشن سے طیارے کے انجن کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ قومی ایئرلائن کے پائلٹ کی مبینہ غفلت و لاپرواہی نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 150 دمام سے ملتان جارہی تھی. تاہم ملتان میں موسم کی خرابی دھند کے باعث پرواز کا رخ موڑا گیا. جس کے بعد لاہور کیلئے کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے غلط رن وے پر اتار دیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص ایئرپورٹ سے لاپتا؛ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کاشف علی 27 مارچ کو بیرون ملک سفر کے لیے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جناح ٹرمینل پہنچا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ کاشف کی بازیابی کے لیے متعدد خطوط لکھے ہیں،لیکن کاشف کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جب کہ ایئر پورٹ پولیس کاشف  کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج نہیں کررہی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مسنگ پرسنز کا کیس سننے کے اختیارات آئینی بینچ کے پاس ہیں۔ یہ کیس آئینی بینچ کو ارسال کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست آئینی بینچ کو بھیج دی۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے
  • مسلم لیگ (ن)کا عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور میں8کروڑ کی لاگت سے سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
  • مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم کیلیے لاہور میں سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
  • پی پی کا عدم تعاون کا فیصلہ،قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ
  • نیویارک میں طیارہ حادثہ: سابق MIT ایتھلیٹ کرینا گروف خاندان سمیت جاں بحق
  • پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
  • پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ظفر مسعود نے حادثے کے بعد کے تجربات پر کتاب لکھ دی
  • طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص ایئرپورٹ سے لاپتا؛ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم