Islam Times:
2025-02-20@19:51:26 GMT

سانحہ جامشورو پر بلتستان کی فضاء پانچویں روز بھی سوگوار

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

سانحہ جامشورو پر بلتستان کی فضاء پانچویں روز بھی سوگوار

گلگت بلتستان ملک بھر سے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے آنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ان کی قبروں پر ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی کی، بچے تبرکات اور پھول لیکر اپنے ہم عمر کمسن مدح خواں علی کاظم خواجہ مرحوم کی قبر پہنچے تو رقت امیر مناظر دیکھنے میں آئے۔ اسلام ٹائمز۔ جامشورو حادثے کے پانچویں روز بھی بلتستان کی فضاء سوگوار رہی، علی کاظم خواجہ مرحوم کے آبائی گاوں گیول اور سید جان علی شاہ کے گاؤں شگر میں مسلسل مجالس کا سلسلہ جاری رہا، گلگت بلتستان ملک بھر سے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے آنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ان کی قبروں پر ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی کی، بچے تبرکات اور پھول لیکر اپنے ہم عمر کمسن مدح خواں علی کاظم خواجہ مرحوم کی قبر پہنچے تو رقت امیر مناظر دیکھنے میں آئے۔ ہر آنکھ اشک بار ہوئی، علی کاظم خواجہ مرحوم اپنے پیچھے دل دہلانے دینے والی داستانیں چھوڑ گئے۔ بلتستان خصوصاً سکردو اور شگر میں ایام عزا کا سماں ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی کاظم خواجہ مرحوم

پڑھیں:

کچھ رشتے داروں سے بدبو آنے کا بیان جگن کاظم کو مہنگا پڑ گیا

مارننگ شو میزبان جگن کاظم کو دوستوں اور خاندان والوں کے جسم اور منہ سے بدبو آتی ہے کا بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔

گزشتہ دنوں جگن نے اپنا ایک شو صحت سے متعلق کیا جس میں حفظانِ صحت کی اہمیت سے متعلق گفتگو کی اور اسی دوران ایک شادی پر پیش آئے واقعے سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں کچھ عرصہ قبل ایک شادی میں گئی جہاں کچھ جاننے والوں سے ملاقات اور بات چیت ہوئی، ان میں سے 2 افراد ایسے تھے جنہوں نے گندگی کی مثال قائم کی ہوئی تھی۔

ٹی وی ہوسٹ نے بتایا کہ ان افراد کے جسم اور کپڑوں سے اتنی بدبو آ رہی تھی کہ ساتھ کھڑے ہونے اور بات کرنے میں بھی مسئلہ درپیش تھا۔

جگن کاظم نے کہا کہ مجھ لگ رہا تھا کہ دونوں نے کئی دن سے اپنے بال بھی نہیں دھوئے ہیں اور ان کے بالوں میں خشکی بھی واضح تھی، ان دونوں افراد کی دانتوں کی صفائی بھی نہیں ہوئی تھی جس کے باعث بدبو آ رہی تھی۔

انہوں نے صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی محفل یا پروگرام میں جائیں تو اپنی صفائی کا خیال رکھیں، صاف ستھرائی کی عادات اپنانے سے ہماری شخصیت میں نکھار آتا ہے۔

مارننگ شو میزبان کو اس بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

صارفین نے کہا کہ شو کی میزبان کو کسی کے لیے بھی ججمنٹل نہیں ہونا چاہیے، میزبان اور اداکارہ کو اتنا بھی نہیں پتہ کہ کون سی بات کہاں کرنی چاہیے۔

ایک صارف نے کہا کہ چینل پر بیٹھ کر کسی کے بارے میں ایسی بات کرنا بے عزتی کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں مسافر بردار طیارے فضاء میں آپس میں ٹکرا گئے؛ ہلاکتیں
  • نیتن یاہو نے اسرائیلی لاشوں کی رہائی کے دن کو دل دہلا دینے والا قرار دے دیا
  • راولپنڈی: سانحہ 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش
  • بلوچستان سے 7شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کیلیے روانہ
  • ٹیلر سوئفٹ نے پانچویں بار گلوبل ریکارڈنگ آرٹسٹ آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا
  • کچھ رشتے داروں سے بدبو آنے کا بیان جگن کاظم کو مہنگا پڑ گیا
  • لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں نئے طلبہ کے اعزازمیں تقریب
  • سندھ یونیورسٹی میں تھیسز شو کا انعقاد
  • سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کو 18 برس مکمل،متاثرین آج بھی انصاف سے محروم