واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء)امریکی قدامت پسند مصنفہ اور انفلوئنسر ایشلی سینٹ کلیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص اور صدر ٹرمپ کے دست راست ایلون مسک ان کے تیرہویں نومولود بچے کے والد ہیں جسے خفیہ طور پر 5 ماہ قبل جنم دیا گیا تھا۔ سینٹ کلیئر نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے جہاں ان کے 11 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، وہ ماضی میں طنزیہ نیوز سائٹ دی بیبلون بی سے وابستہ رہ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے یہ راز اس لیے رکھا تاکہ ہمارے بچے کی رازداری اور حفاظت برقرار رہے تاہم حالیہ دنوں میں یہ واضح ہو گیا کہ ٹیبلوئیڈ میڈیا اس خبر کو افشا کرنے کے لیے تیار ہے چاہے اس سے کسی کو بھی نقصان پہنچے۔سینٹ کلیئر نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ ہمارے بچے کی رازداری کا احترام کیا جائے اور غیر ضروری مداخلت سے گریز کیا جائے۔دوسری جانب ایلون مسک جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے سربراہ ہیں، انہوں نے اس معاملے پر کوئی براہِ راست ردِعمل نہیں دیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

اونیجا کا پاکستانی بوائے فرینڈ پہلی بار منظر عام پر، انکشافات سے بھرا انٹرویو

کراچی:

اپنی محبت کی تلاش میں امریکا سے کراچی آئی خاتون اونیجا کو مبینہ طور پر دھوکا دینے والا لڑکا ندال احمد منظر عام پر آگیا اور اُس نے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

ندال نے غیر ملکی یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اونیجا پاکستان آئی اور تین مہینے تک یہی رہی، اس دوران اُس کی میری فیملی اور دیگر رشتے داروں کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں جبکہ ساتھ خریداری بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے 15 جنوری 2025 کو اوینجا کو کراچی کے ایئرپورٹ پر چھوڑا تھا جس کے بعد پھر وہ امریکا نہیں گئی جبکہ میرے گھر آگئی تھی، یہ سچ ہے کہ میں اپارٹمنٹ آنے کے بعد گھر سے اوینجا کو چھوڑ کر بھاگ گیا تھا اور چھپ بھی گیا تھا۔

ندال احمد نے کہا کہ میں اور اونیجا آج بھی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اور ہم ایک دوسرے سے ویسے ہی محبت کرتے ہیں جیسے دوسرے جوڑے محبت کرتے ہیں مگر ہماری شادی نہیں ہوئی ہے۔

نوجوان نے کہا کہ رشتوں میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور پھر سب کچھ صحیح ہوجاتا ہے، اونیجا آج بھی رابطے میں ہے اور جلد آپ ہم دونوں کو ایک پروجیکٹ میں ساتھ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا رشتہ ختم ہونے کی بات میڈیا نے اپنے پاس سے کی، مجھے اونیجا کا کوئی ایک بیان دکھا دیں جس میں اُس نے قطع تعلق کی بات کی ہو۔

اس انٹرویو میں ندال نے یہ بھی بتایا کہ وہ کافی عرصے سے امریکی خاتون کے ساتھ رابطے میں تھے تاہم یہ جھوٹ ہے کہ انہوں نے اونیجا سے شادی یا منگنی کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • خالی نشست پرالیکشن کا معاملہ، شبلی فراز کا چیئرمین سینٹ، الیکشن کمشنرکو خط
  • گوجر خان، شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 مہمانوں کی حالت غیر، ابتدائی رپورٹ میں انکشافات
  • حکومت کی بجٹ میں عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونیکا امکان
  • اونیجا کا پاکستانی بوائے فرینڈ پہلی بار منظر عام پر، انکشافات سے بھرا انٹرویو
  • تاج محل کا حقیقی وارث ہونے کا دعویٰ، شہری نے سب کو حیران کر دیا
  • پرائیویٹ اسکیم کے تحت 67 ہزار عازمین کے حج کی سعادت سے محروم ہونے کا خدشہ
  • بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
  • اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کی شان اور ہمارے سروں کا تاج ہیں،عطاءاللہ تارڑ
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج صدر نے سینٹ کاکل طلب کرلیا 
  • وورسیز پاکستانی ہمارے سروں کا تاج ہیں، عطاتارڑ