میونخ : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کوجوڑنے کے لیے  پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے،کچھ ممالک امریکا ، چین مسابقتی صورتحال کافائدہ اٹھارہے ہیں ، پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کا کردار ادا کرسکتا ہے، بھارت کے لیے چین کے حریف کے طورپر امریکی حمایت ہتھیاروں کی دوڑ کا سبب بن سکتی ہے ۔

جرمنی میں میونخ  سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ڈوئچے ویلے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کےآغاز میں پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر  کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں کسی کیمپ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو ہم خود کو ایک مصالحت کار اور ثالث  کے طور پر دیکھنا چاہیں گے۔ انہوں نے پاکستان تقسیم کو  وسعت دینے کے بجائے خلیج کو پاٹنے کا خواہاں ہے۔

بلاول نے امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کو ایک ’ ڈیل میکر ‘ قرار دیتے ہوئے کہا  کہ ان کی لیڈرشپ میں پاکستان کلیدی علاقائی چیلنجز سے نبردآزما ہوسکتا ہے۔

انہوں نےاس کہا کہ علاقائی حریف ہونے کے باوجود پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا  ہے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کے لیے چین کے حریف کے طورپر امریکی حمایت ہتھیاروں کی دوڑ کا سبب بن سکتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے چین کے ساتھ پاکستان کے مستحکم تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان دنیا کے دیگر ممالک سے بھی تعلقات قائم رکھے ، گذشتہ برس پاکستانی دفتر خارجہ نے ’ ایک فریق کا فائدہ دوسرے کا نقصان ‘ کی پالیسی کو  مسترد کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا تھا، چین اور امریکا کے ساتھ تعلقات یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔ بلاول بھٹو نے پاکستان کے موجودہ چیلنجز کا سبب  افغانستان سے امریکی انخلا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے  تحریک طالبان پاکستان اورد اعش جیسے گروہ طاقت ور ہوئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو بھارت کے کا سبب کے لیے چین کے

پڑھیں:

انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب

انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔پارٹی اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ہمایوں خان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات اورآمنہ پراچہ پیپلزپارٹی کی سیکرٹری فنانس منتخب ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے.ڈونلڈ ٹرمپ
  • آرمی چیف کا امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا
  • بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
  • پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب