Daily Mumtaz:
2025-04-13@15:37:31 GMT

وزیر اعظم نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

وزیر اعظم نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا۔
 رجب طیب ایردوان انٹرچینج کو 3 مراحل میں مکمل کیا گیا اور منصوبے میں شامل 1.3 کلو میٹر انڈر پاس کو 42 دن میں مکمل کیا گیا۔ انٹرچینج میں 1.1 کلومیٹر طویل فلائی اوور بھی تعمیر کیا گیا۔ جبکہ نکاسی آب کے لیے 10 کلو میٹر نالے بنائے گئے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرچینج کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد کی ٹریفک کو سہولت ہو گی۔ اور منصوبے کی قلیل مدت میں تکمیل پر وزیر داخلہ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو محسن نقوی اسپیڈ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے 84 روز میں لائق تحسین کام کیا گیا۔ اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے منصوبے لا رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ اور اس منصوبے سے اسلام آباد کے باسیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ آج کی کارروائی خط کے ذریعے طیب ایردوان کو بھیجوں گا۔ طیب ایردوان پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بہت شاندار منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اور منصوبے کو مختص رقم سے بھی کم میں مکمل کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: طیب ایردوان اسلام ا باد کیا گیا کہا کہ

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہارِ افسوس

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نامور فنکار اور کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جاوید کوڈو کی وفات سے میڈیا انڈسٹری میں ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو شاید کبھی پُر نہ ہو۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تمام ہمدردیاں مرحوم جاوید کوڈو کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

کامیڈین اداکار جاوید کوڈو انتقال کرگئے

نامور کامیڈین اداکار جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 63 برس تھی۔

واضح رہے کہ نامور کامیڈین اداکار جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 63 برس تھی۔

اہل خانہ کے مطابق کامیڈین جاوید کوڈو بلڈ پریشر، شوگر سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور جنرل اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

جاوید کوڈو نے بے شمار فلموں، اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، وہ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے مقبول تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اوساکا ورلڈ ایکسپو 2025 میں چائنا پویلین کا باضابطہ افتتاح
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
  • وزیرِ اعظم کا ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دکھ کا اظہار
  • ایس آئی یو ٹی کا تاریخی اقدام؛ پاکستان کا پہلا بچوں کا جدید ترین طبی مرکز کا افتتاح
  • ایس آئی یو ٹی کا تاریخی اقدام؛ پاکستان کا پہلا بچوں کا جدید ترین طبی مرکز کا افتتاح
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات
  • 26 ویں آئینی ترمیم کی خوبصورت بات جوڈیشری  کا احتساب ہے؛ وزیر قانون
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اوّل سے ملاقات
  • وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ