Daily Pakistan:
2025-04-15@09:15:35 GMT

جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہےکہ عمران خان کی صحت خراب ہونے میں کوئی صداقت نہیں، ان سے فیملی کی ملاقات ہوئی ہے  وہ صحت مند ہیں۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو  میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں سہولیات مل رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے آپ جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی گئی، آج بھی جیل انتظامیہ نے کہا کہ آرڈر ہے بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروانی۔

جائیداد کے تنازع پر ملزم نے بھابی کو 2 بیٹیوں سمیت قتل کر دیا

علیمہ خان نے بتایا کہ جیل سے دو کلومیٹر  پہلے ہماری گاڑی روکی گئی، وکلا کو  روکا گیا،  سلمان اکرم راجہ اور  ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو روکا گیا، ہمیں بھی 50 منٹ روکا گیا پھر اجازت ملی تو  ہمیں اڈیالہ  آنے دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ  جیل رولز  اور کورٹ آرڈر کی یہاں کوئی وقعت نہیں ہے،کوئی بانی پی ٹی آئی کو نہیں مل رہا تو ایسی خبریں ان کی میڈیا فیکٹری سے نکل رہی ہیں، مجھ سے منسوب اسکرین شاٹ فیک ہیں یہ خود بنا رہے ہیں، آپ نے میرے فون سے یہ چیزیں نکال بھی لی ہیں تو لائیں عدالت میں پیش کریں۔

اڈیالہ جیل سے خطوط لکھ کر منتیں کی جارہیں ہیں مجھے بچالو: مریم نواز

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ان کا کہنا علیمہ خان

پڑھیں:

مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ

مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

پشاور (سب نیوز) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزیراعلی کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بل پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور امکان ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور جلد ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں۔ترجمان کے مطابق اڈیالہ میں ملاقات کے دوران وزیراعلی اوربانی پی ٹی کی ملاقات میں اہم سیاسی امور بھی زیر بحث آئیں گے جبکہ ملاقات میں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے مائنز اینڈ منرلز بل پرحتمی رائے لیں گے۔ملاقات میں پارٹی کے اندرونی معاملات اوراختلافات پر بھی بات چیت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن
  • مائنز منرلز بل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا، شیخ وقاص اکرم
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات سے متعلق فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کرے گی
  • پی ٹی آئی نے عمران خان کیساتھ ملاقات سے متعلق ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرلیا
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • علیمہ خان ،عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور