رمضان کے بعد ہم احتجاج کریں گے اور سڑکوں پر ہوں گے: سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم رمضان کے بعد احتجاج کریں گے اور سڑکوں پر ہوں گے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں اڈیالہ جیل جانے سے روکنا قیدی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، ہمارے پاس اے ٹی سی کا حکم نامہ موجود ہے، یہ توہین عدالت بھی ہے اور بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ججز کی تعیناتیاں بھی منصوبہ بندی سے کی گئیں ، اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی لمبی تاریخیں ڈالی گئیں جس پر خدشات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی میں نہیں ہے، شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی لڑائی بنیادی انسانی طرز عمل کا معاملہ ہے اس پر ایف آئی آر بھی کٹنی چاہیے۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے حیران کن بیان جاری کر دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے حوالے سے ہونے والے سوالات پر وضاحت دیدی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی کی اپنی ہے، پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر سواتی صاحب (اعظم سواتی) اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں ایسی کوئی راہ نکالتے ہیں تو وہ اصول کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل پر بحیثیت پارٹی کوئی ایسی بات نہیں کی جا رہی، ہم اپنی طرف سے کوئی راہ نکالیں گے جو اصول کی بنیاد پر ہوگی۔
کولن منرو نے پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں بڑ ریکارڈ بنا ڈالا
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا ہم ہمیشہ شفاف انتخابات اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں لوگ اغوا نہ ہوں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے، اگر کوئی بات آگے بڑھتی ہے جس میں شخصی آزادیاں اور بنیادی حقوق کو بحال کیا جاتا ہے تو سو بسم اللہ، لیکن اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کریں تو ایسا نہیں ہو سکتا۔
مزید :