اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، این آر او کیلئے منتیں کی جارہی ہیں، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
فوٹو بشکریہ پی ایم ایل این / انسٹاگرام
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں، این آراو کیلئے منتیں کی جارہی ہیں۔ آج ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں جبکہ بری خبریں صرف اڈیالا جیل سے آرہی ہیں۔
نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے پنجاب میں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا تھا، رشوت کی رقم فرح گوگی اور پنکی کو جاتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا، دوست ملکوں سے تعلقات خراب کیے، ہم نے نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکالا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دن رات عوامی خدمت میں مصروف ہیں، آنے والا کل آج سے بہتر ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال
راؤدلشاد: وزیراعلیٰ مریم نواز کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ترکیہ کی خاتون اول آمینہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرجوش خیر مقدم کیا۔
مریم نواز نے ترک خاتون اول آمینہ اردوان کے ہمراہ کلچرل سٹال کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف تعلیم کی انقلابی قوت کے عنوان سے خطاب کریں گی۔