ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کی کارکردگی مثالی قرار، این جی او کی اصلاحاتی رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
حکومت پاکستان کی سالانہ کارکردگی سے متعلق این جی او کی اصلاحاتی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا گیا ہے۔
ریفارم رپورٹ میں ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کی قانونی تعلیم میں اصلاحات کو سراہا اور کہا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن نے قانون کی تعلیم کو بین الاقومی تقاضوں میں ڈھالنے کی بھرپور کوشش کی، معیار پر پورا نہ اترنے والے سیکڑوں قانونی تعلیم دینے والے کالجز کو بند کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر نے ملک کی جامعات میں قانونی تعلیم کو اعلیٰ معیار میں ڈھالا۔
ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن اسامہ مالک کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کی بہترین کارکردگی کا سہرا ٹیم کو جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی تعلیم بہتر بنانے کیلئے پاکستان بار کونسل کا ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن قائم کیا گیا۔
بیرسٹر اسامہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی سالانہ اصلاحاتی رپورٹ میں ہماری کارکردگی کو سراہا جانا قابل فخر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں: