پی ٹی آئی کا پنجاب میں حکومت مخالف احتجاج کا فیصلہ، شیڈول سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے کارکنان کو متحرک کیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں ورکرز کنونشن اور احتجاج کے ذریعے سیاسی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی، پی ٹی آئی مختلف اضلاع میں حکومت کے خلاف احتجاج کرےگی۔
ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل پنجاب میں 20 فروری اور جنوبی پنجاب میں 21 فروری کو احتجاج کیا جائےگا، جبکہ نارتھ پنجاب میں 22 اور ویسٹ پنجاب میں 23 فروری کو احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ احتجاج کے لیے آج سے ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم شروع کردی گئی ہے۔ ریجنل ہیڈکوارٹر سے احتجاج اور رابطہ مہم کی مانیٹرنگ کی جائےگی، جس کے بعد رپورٹ مرتب ہوگی۔
چیف آرگنائزر پی ٹی آئ پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ رابطہ مہم میں ناقص کارکردگی والے اضلاع کے عہدیداروں کو تبدیل کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احتجاج کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب پی ٹی آئی رابطہ مہم عالیہ حمزہ عمران خان کارکنان متحرک وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احتجاج کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی عالیہ حمزہ کارکنان متحرک وی نیوز پی ٹی ا ئی کا فیصلہ
پڑھیں:
جے یو آئی پنجاب کا پی ٹی آئی سے اتحاد سے متعلق اہم فیصلہ
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) پنجاب کی مجلس شوریٰ نے تحریک انصاف سے اتحاد پر تجاویز مولانا فضل الرحمان کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان جے یو آئی پنجاب کے مطابق صوبائی مجلس شوریٰ نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مجلس شوری نے پی ٹی آئی سے اتحاد پر تجاویز مولانا فضل الرحمان کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جے یو آئی پنجاب کی مجلس شوریٰ نے پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت ہیلتھ ورکرز کی ڈیمانڈ فی الفور منظور کرے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ صوبائی مجلس شوریٰ نے حکومت پنجاب سے مدارس بل فوری طور پر منظور کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔