وزرا کی عدم حاضری کے دوران پی پی نے قومی اسمبلی رولز میں بڑی ترامیم پیش کردیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
وزرا کی عدم حاضری کے دوران پی پی نے قومی اسمبلی رولز میں بڑی ترامیم پیش کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس)حکومتی وزرا کی قومی اسمبلی میں عدم حاضری کے دوران پیپلز پارٹی رولز میں بڑی ترمیم لے آئی، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے قومی اسمبلی رولزمیں ترمیم ایوان میں پیش کردیں۔ پیپلز پارٹی نے رولز 39، 247 اور 2 میں ترمیم تجویز کردی۔ مجوزہ ترمیم کے تحت پارلیمنٹری سیکریٹریز کے اختیارات کو محدود کردیا گیا، وفاقی کابینہ آرٹیکل 91 کے تحت قومی اسمبلی کو جواب دہ ہوگی۔مجوزہ ترامیم کے تحت ہنگامی صورتحال میں اسپیکر کی پیشگی منظوری لینا لازمی ہوگا،
پیشگی منظوری پر پارلیمنٹری سیکرٹری کو وزارت کے پارلیمانی امور سپرد کرنے کی اجازت ہوگی، وفاقی وزرا اپنے عہدے سے متعلق بنیادی ذمہ داریاں نمٹانے کے پابند ہوں گے۔ ہنگامی صورتحال میں اسپیکر کی پیشگی منظوری سے مشروط طور پر پارلیمانی سیکرٹری متعلقہ وزارت امور سر انجام دینے کی اجازت ہوگی۔پارلیمانی سیکرٹری کو جاری نوٹس کی میعاد متعلقہ وزارت یا ڈویژن کے ضمن میں ختم ہو گی۔ڈپٹی اسپیکر نے مجوزہ ترمیم کمیٹی کے سپرد کردیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
26ویں ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کس طرح یہ ترمیم پاس کرائی گئی، پارٹی کی رضا مندی کے بغیر رکن اسمبلی کے ووٹ ڈالنے کی راہ ہموار کی گئی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم کا ڈرافٹ کسی کے پاس بھی نہیں تھا پھر لیک کیا گیا، 26ویں ترمیم کا اسمبلی کمیٹی میں پاس کردہ مسودہ اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے کو غیر ضروری قرار دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کی راہ ہموار کی گئی، اب ایسی قانون سازی کا راستہ روکنا ہو گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئینی درخواستوں کو جلد سنے، ان درخواستوں کو وہی جج سنیں جو ترمیم سے پہلے موجود تھے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے خلاف تحریک انصاف وکلاء تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے۔