رمضان کے بعد ہم احتجاج کریں گے اور سڑکوں پر ہوں گے: سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم رمضان کے بعد احتجاج کریں گے اور سڑکوں پر ہوں گے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں اڈیالہ جیل جانے سے روکنا قیدی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، ہمارے پاس اے ٹی سی کا حکم نامہ موجود ہے، یہ توہین عدالت بھی ہے اور بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ججز کی تعیناتیاں بھی منصوبہ بندی سے کی گئیں ، اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی لمبی تاریخیں ڈالی گئیں جس پر خدشات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی میں نہیں ہے، شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی لڑائی بنیادی انسانی طرز عمل کا معاملہ ہے اس پر ایف آئی آر بھی کٹنی چاہیے۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج ملاقات کا دن
---فائل فوٹوبانئ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج فیملی اور وکلاء کی ملاقات کا دن ہے۔
دونوں سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کے 6 وکیل آج اڈیالہ جیل جائیں گے۔
فہرست میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سلمان صفدر کے نام شامل ہیں۔
فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی، بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجوتھا، ظہیر عباس چوہدری بھی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔
بانئ پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔
بشریٰ بی بی کی بیٹیاں اور دیگر فیملی کے افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی بھی بانئ پی ٹی آئی سے آج ملاقات متوقع ہے۔