لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کاکہنا ہے کہ ملک کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے اور عوام کو جلد مزید ریلیف ملنے کی امید ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ تعمیراتی کام ایک بار پھر شروع ہو چکے ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے بھی وزیراعظم شہباز شریف کی محنت اور جانفشانی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر ترقی کا تسلسل برقرار رہتا تو آج پاکستان خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا، ماضی کی رکاوٹوں اور سیاسی عدم استحکام نے ملک کو نقصان پہنچایا، لیکن اب معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کو عوامی خدمت اور ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں، وہ صرف بغض، حسد، بدتمیزی اور بدتہذیبی میں مصروف ہیں، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی، عوام کو جلد مزید ریلیف دیا جائے گا تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آئے۔

سابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز ہو رہی ہے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نواز شریف عوام کو

پڑھیں:

وزیراعظم غریب عوام کو رمضان پیکج میں کیا کیا ریلیف دیں گے؟

ہر سال حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اسپیشل رمضان پیکج کا اعلان کیا جاتا ہے، کبھی سستے رمضان بازار لگائے جاتے ہیں، کبھی مفت آٹا فراہم کیا جاتا ہے تو کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا رعایتی نرخوں پر فراہم کی جاتی ہیں تاہم اس مرتبہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کے لیے 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز سامنے آ رہی ہے، اس پیکج کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز مائنس : حکومت نے رمضان پیکج کی ذمے داری فوڈ سیکیورٹی کو دے دی

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس مرتبہ ملک بھر کے 39 لاکھ مستحق خاندانوں کو ایک ہی مرتبہ 5 ہزار روپے کی نقد رقم دینے کی تجویز دی گئی ہے، اس ریلیف ریلیف پیکج کے لیے 20 ارب 50 کروڑ روپے کے بجٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اس ریلیف پیکج کے لیے 10 ارب روپے وزارت صنعت وپیداوار کے بجٹ سے، 2 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ سے اور 8 ارب 50 کروڑ روپے وزارت خزانہ کے بجٹ سے فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان پیکج کی تقسیم آج سے شروع ہو کر 20 رمضان المبارک تک جاری رہےگی: وزیر اطلاعات پنجاب

اس مرتبہ رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز، سستی رمضان بازاروں، مفت آٹا سکیمز یا کسی اور ذریعے سے فراہم نہیں کیا جائے گا بلکہ ایک خاندان کو ایک مرتبہ 5 ہزار روپے کی رقم نقد فراہم کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیشل رمضان پیکج شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم غریب عوام کو رمضان پیکج میں کیا کیا ریلیف دیں گے؟
  • مصنوعی سیاسی بحران کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: نواز شریف
  • مصنوعی سیاسی بحران کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نواز شریف
  • معیشت بہتر ہورہی ہے‘ مہنگائی میں مزید کمی سے ریلیف کی امید ہے‘ نواز شریف
  • مہنگائی کم، عوام کو مزید ریلیف کی امید، نوازشریف: اڈیالہ کے سوا ہر جگہ سے اچھی خبریں، مریم نواز
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاکستان کی ترقی کے عزم کا اظہار
  • مہنگائی میں کمی سے عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے ، نوازشریف
  • مہنگائی میں مزید کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی اُمید ہے: نواز شریف
  • سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے ،نوازشریف