WE News:
2025-02-20@21:26:20 GMT

سلمان خان اور سنجے دت کس ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے والے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

سلمان خان اور سنجے دت کس ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے والے ہیں؟

بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان اور سنجے دت ایک نئی آنے والی ہالی ووڈ تھرلر میں ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں، جس کے لیے دونوں ستارے سعودی عرب کے الولا اسٹوڈیوز پہنچ چکے ہیں تاکہ اپنے اپنے رولز کی شوٹنگ کر سکیں۔

سعودی عرب کا الولا اسٹوڈیوز بین الاقوامی پروڈکشنز کے لیے ایک مقبول فلمی مقام بن چکا ہے۔ ہالی ووڈ کی فلم کینڈہار جو 2023 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں جیرارڈ بٹلر نے کام کیا تھا، پہلے ہی وہاں شوٹ ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب سلمان خان دوران پرواز موت سے بال بال بچے، اداکار نے سنسنی خیز واقعہ سنا دیا

 سلمان خان اور سنجے دت کی فلم کی شوٹننگ بھی اسی اسٹوڈیو میں ہو رہی ہے اور اس کی شوٹنگ 19 فروری تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور سنجے دت امریکی تھرلر میں جلوہ افروز ہوں گے۔ اگرچہ فلم کی تفصیلات کو راز میں رکھا گیا ہےلیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فلم عالمی سطح کے ناظرین کے لیے بنائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاروں سلمان خان اور سنجے دت کو دنیا بھر میں اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر پہچانا جاتا ہے اس لیے انہیں بھی اس فلم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکار سنجے دت نے جیل میں کیا سیکھا؟

واضح رہے کہ سلمان خان اور سنجے دت نے کئی بالی ووڈ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں فلم ساجن جو (1991) میں ریلیز کی گئی، چل میرے بھائی جو (2000) میں آئی، اور یہ ہے جلوہ شامل ہیں جو (2002) میں ریلیز کی گئی تھی۔

 سلمان خان اور سنجے دت کی اسکرین کیمسٹری ہمیشہ مداحوں میں پسند کی جاتی ہے۔ گزشتہ برس دونوں نے معروف کینیڈین ریپر اے پی ڈھلون کی میوزک ویڈیو ’اولڈ منی‘ کے لیے مل کر کام کیا تھا، جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’سب ڈر جاتے تھے یار‘، سنجے دت نے وسیم اکرم کے بارے میں کیا کچھ کہا؟

سلمان خان اب اپنی نئی فلم ’سکندر‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم ساجد ناڈیاڈ والا کی پروڈکشن ہے اور اسے ہدایت کار اے آر موروگادوس نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ سلمان خان کے ساتھ فلم میں اداکارہ راشمیکا مندنا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم عید 2025 پر ریلیز کی جائے گی۔

اس طرح بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے پاس ہاؤس فل 5، باغی 4، اور ‘سن آف سردار‘ کے سیکوئل سمیت کئی پروجیکٹس ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ سعودیہ عربیہ سلمان خان سنجے دت ہالی ووڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ سعودیہ عربیہ ہالی ووڈ سلمان خان اور سنجے دت ہالی ووڈ بالی ووڈ کے لیے

پڑھیں:

حنا خان کو بالی ووڈ کی ہٹ فلم میں کاسٹ کر کے کیوں نکالا گیا؟

بھارتی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان کا کہنا ہے انہیں رنگت کی وجہ سے بالی ووڈ کی ایک فلم میں کام نہیں ملا۔

حنا خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی انہوں نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ فلم ’لیلیٰ مجنوں‘ میں ترپتی دمری سے قبل انہیں کاسٹ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حنا خان آج تک اپنے گنجے پن کو چھپاتی ہیں، روزلین خان کا انکشاف

اداکارہ کے مطابق گندمی رنگت کے سبب انہیں اس فلم سے نکال دیا گیا تھا کیونکہ فلم میکرز گورے رنگ والی لڑکی کی تلاش میں تھے اور آخر کار ترپتی دمری کو منتخب کر لیا گیا۔

واضح رہے فلم لیلیٰ مجنوں 7 ستمبر 2018 کو ریلیز ہوئی جس میں ’لیلیٰ‘ کا کردار اداکارہ ’ترپتی دمری‘ نے ادا کیا جبکہ ’قیس بھٹ‘ کا کردار آوینش تیواری نبھاتے نظر آئے۔ لیکن باکس آفس پر یہ زیادہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد اسے ری ریلیز کیا گیا جو گیم چینجر ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر سے نبردآزما حنا خان کا سلمان خان کو پیغام، دل کو چھولینے والی باتیں

یاد رہے کہ حنا خان ان دنوں اسٹیج 3 بریسٹ کینسر سے زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔28 جون کو اداکارہ حنا خان نے مداحوں کو چھاتی کے کینسر، اسٹیج تھری سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد ان کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ 36 سالہ اداکارہ حنا خان نے ڈراما سیریل ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ میں اکشرا کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی۔ وہ ‘بگ باس’ اور ‘خطروں کے کھلاڑی’ جیسے ٹی وی شوز میں حصہ لینے کے ساتھ کئی پروجیکٹس میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ حنا خان

متعلقہ مضامین

  • کرینہ کپور کس فلم سے نکالے جانے پر ہدایتکار سنجے بھنسالی سے لڑ پڑی تھیں
  • سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ میں دبنگ خان رکشہ چلاتے نظر آئے؛ ویڈیو وائرل
  • حنا خان کو بالی ووڈ کی ہٹ فلم میں کاسٹ کر کے کیوں نکالا گیا؟
  • ملک بھر میں تحریک شروع کریں گے، ہم رکنے والے نہیں: سلمان اکرم راجا
  • ہم رکنے والے نہیں، ملک گیر تحریک شروع کریں گے، سلمان اکرم راجا
  • ہم رکنے والے نہیں، ملک گیر تحریک شروع کریں گے، سلمان اکرم راجہ
  • ہم رکنے والے نہیں، ملک گیر تحریک شروع کریں گے، سلمان اکرم راجا
  • ہم رکنے والے نہیں، ملک گیر تحریک شروع کریں گے: سلمان اکرم راجا
  • بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان اور عامر خان کس فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟