اسد قیصر کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتِ عالیہ میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تفصیلات کے لیے دائر دخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس عبد الفیاض نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل آفس سے پوچھتے ہیں کہ رپورٹ آئی ہے کہ نہیں؟
ڈپٹی اٹارنی جنرل دانیال نے استدعا کی کہ ہمیں وقت دیا جائے، رپورٹ جمع کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں، یہ ڈمی ہیں، حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتا چل گیاہے۔
عدالت نے کہا کہ ٹھیک ہے، آپ رپورٹ جمع کرائیں۔
سماعت کے دوران اسد قیصر کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ اس رمضان میں بھی عمرہ ادا کرنے کا ارادہ ہے، لہٰذا رمضان کے بعد کی تاریخ دی جائے۔
عدالت نے اسد قیصر کو 8 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گستاخانہ مواد کیخلاف کمیشن نہ بنایا جائے حکومت مدعی بن کر عدالت جائے، علی محمد خان
اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی علی محمد خان نے گستاخانہ مواد کے خلاف کمیشن بنانے کی مخالفت کردی اور کہا ہے کمیشن کے بجائے حکومت خود استغاثہ بن کر مقدمات دائر کرے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سامنے آرہا ہے حکومتِ وقت اس عمل کا سخت نوٹس لے، ختم نبوت پر اس ملک میں قانون پاس ہوچکا ہے حکومت اس میں استغاثہ بن کر کیسز دائر کرے حکومت اس معاملے میں کمیشن کی طرف نہ جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج نے حکومت کو توہین سے متعلق مقدمات میں کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے، کمیشن کی تجویز پر حکومت عمل نہ کرے، کمیشن بنا تو خدانخواستہ توہین و گستاخی کے مقدمات کمزور ہوں گے۔
انہوں ںے کہا کہ کمیشن بننے سے گستاخی کے مرتکب ملزمان بیرون ملک جاکر پھر توہین کریں گے، عدالتوں میں ہی توہین سے متعلق مقدمات چلنے دیئے جائیں تاکہ اوپن کورٹ میں سب کو صفائی کا موقع دیا جاسکے۔