ویمنز کرکٹ ٹیم کی پلئیر رامین شمیم کی والدہ انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ویمنز کرکٹ ٹیم کے کیمپ کی پلئیر رامین شمیم کی والدہ انتقال کر گئیں ۔رامین شمیم کی والدہ کو کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، رامین شمیم کی والدہ کے انتقال پر ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے افسوس کا اظہار کیا،ساتھی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے رامین شمیم کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں آج پریکٹس میچ سے قبل کھلاڑیوں اور کوچز نے رامین شمیم کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ،مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رامین شمیم کی والدہ
پڑھیں:
بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کے دباؤ پر انکے اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ساتھ لے جانے کی مشروط اجازت دیدی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم گراؤںڈ پر نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا کیخلاف بدترین ٹیسٹ میچز میں شکستوں کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئی ٹریول پالیسی لاگو کی تھی جس میں کھلاڑیوں چیمپئینز ٹرافی میں اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کے بغیر ٹور پر جانا تھا۔
تاہم سینئیر کرکٹرز کے دباؤ پر بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کو اپنے فیصلے پر یوٹرن لینا پڑگیا ہے، اب بورڈ نے کھلاڑیوں کو ایک شرط پر بیویوں، اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ساتھ لے جانے کی اجازت دیدی ہے۔
مزید پڑھیں: شکستوں کے باعث بھارتی کرکٹرز سے بیویوں، گرل فرینڈز کا ساتھ بھی چھن گیا
شرط کے مطابق کرکٹرز میں محض ایک میچ کیلئے اپنے اہلخانہ یا گرل فرینڈز کو ساتھ لے جانے کے مجاز ہوں گے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئینز ٹرافی کیلئے دبئی پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا تھا تاہم اس دوران تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف اپنی فیملیز کے بغیر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' لکھ دیا گیا، انتہا پسند آگ بگولہ
بھارتی ٹیم ایونٹ میں 20 فروری کو دبئی میں بنگلادیش کیخلاف پہلے میچ میں مدمقابل آئے گی، بعدازاں 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کیساتھ اہم معرکہ ہوگا جبکہ انڈین ٹیم آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں اور اہلخانہ کیلئے بُری خبر، بھارتی بورڈ کا بڑا اعلان
اس سے قبل بھارتی بورڈ کے نئے اصولوں کے تحت 45 دن یا اس سے زائد طویل دوروں کے دوران محض 7 دن روز کیلئے اہلخانہ یا گرل فرینڈز کیساتھ رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔