پاکستان آرمی کے عمیر اقبال نے ''مسٹر پاکستان'' کا ٹائٹل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان آرمی کے عمیر اقبال نے مسٹر پاکستان اور خیبرپختونخوا کے خاطر علی نے جونیئر مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ ٹائٹل جیت لیے۔
گزشتہ روز فائنل مقابلے نشترہال پشاور میں منعقد ہوئے اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی، محمد کامران بنگش، سابق ناظم پشاور ارباب محمد عاصم مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے مقابلوں کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں میں میڈلز ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔
پوائنٹس ٹرافی پوزیشن میں واپڈا نے 169 پوائنٹس کیساتھ پہلی پاکستان آرمی نے 54 پوائنٹس کیساتھ دوسری پاکستان پولیس نے 20 پوائنٹس کیساتھ تیسری، خیبرپختونخوا نے 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، پاک ریلوے نے 10 پوائنٹس کیساتھ پانچویں، پنجاب نے 9 پوائنٹس کیساتھ چھٹی، سندھ نے 7 پوائنٹس کیساتھ ساتویں، بلوچستان نے 3 پوائنٹس کیساتھ آٹھویں اسلام آباد نے ایک پوائنٹ کیساتھ نویں پوزیشن حاصل کی جبکہ ایچ ای سی کی ٹیم کوئی بھی پوائنٹ حاصل نہ کرسکی اور دسویں نمبر پر رہی۔
ماسٹر پاکستان چالیس سال سے زائد عمر نے مقابلوں میں واپڈا کے فدا حسین بلوچ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، سینئر مینز زفیک کے مقابلوں میں واپڈا کے منصور ونر رہے، جونیئر مینز مسٹر فزیک کے مقابلوں میں سندھ کے امیر حمزہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نیشنل چیمپئن واپڈا کے فدا حسین بلوچ قرار پائے۔
مسٹر پاکستان 70 کے جی کی کلاس میں آرمی کے سلمان نے پہلی واپڈا کے اسد بھٹی نے دوسری اور اعجاز حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی 75 کے جی کی کلاس میں آرمی کے کاشف نے پہلی واپڈا نے اویس سجاد نے دسری جبکہ حفیظ عادل نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
60 کے جی کی کلاس میں پولیس کے اطہر جہان نے پہلی واپڈا کے علام عباس نے دوسری جبکہ کے پی کے اسد خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 65 کے جی کی کلاس میں واپڈا کے رونی مسیح نے پہلی ایم امتیاز نے دوسری اور جواد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
75 کے جی سے زائد کی کلاس میں کے پی کے خاطر علی نے پہلی ایچ ای سی کے راجیل احمد نے دوسری جبکہ اسلام آباد کے عبداللہ بن امجد نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی 100 کے جی سے زائد کی کلاس میں واپڈا کے زبیر بٹ نے پہلی ایم ناصر الدین نے دوسری جبکہ پولیس کے ایم عادل نے تیسری پوزیشن حاصل کی 95 کے جی کی کلاس میں آرمی کے عمیر اقبال نے پہلی واپڈا کے سید ایم زبیر نے دوسری جبکہ آرمی کے صبیح خان ترین نے تیسری پوزیشن حاصل کی 100کے جی کی کلاس میں واپڈا کے اختیار احمد نے پہلی فیض رسول نے دوسری جبکہ پنجاب کے بشارت علی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی جکبہ 85 کے جی کی کلاس میں آرمی کے اخلاق احمد نے پہلی آرمی کے عالمزیب نے دوسری جبکہ پولیس کے عامر سعید نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی کے جی کی کلاس میں آرمی کے نے تیسری پوزیشن حاصل کی نے دوسری جبکہ مسٹر پاکستان میں واپڈا کے
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 223 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 223 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 11 ہزار 967 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا تھا،کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 341 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 434 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،130 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 234 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔بازار میں 51 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 63 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 112،524 جبکہ کم ترین سطح 111،513 پوائنٹس رہی تھی۔