کراچی:

وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بہترین کام کررہی ہیں، ہم انکو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انکے اچھے کاموں کو سراہتے ہیں۔

سندھ اور پنجاب حکومتوں کے ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ دونوں حکومتیں اپنی قیادت کی رہنمائی میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہترین کام کر رہی ہیں۔ صوبائی حکومتوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے بلکہ ہر صوبہ عوامی ضروریات کے مطابق منصوبے شروع کرتا ہے۔  

صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ صوبوں کے درمیان بے جا تنازعات پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ ملکی ماحول خراب نہ ہو۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے اچھے کاموں کو سراہتے ہیں۔

ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جب پنجاب کے وزراء اور ترجمان کچھ منصوبوں کو پاکستان میں پہلی بار متعارف کرانے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ وہ کئی برس سے سندھ حکومت کے تحت جاری ہیں تو ہمارے لیے اپنا مؤقف پیش کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعلیٰ سندھ جامشورو-سیہون روڈ کی تکمیل چاہتے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ سندھ حکومت نے 2017ء میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو اس منصوبے کے لیے سات ارب روپے فراہم کیے تھے لیکن افسوس کی بات ہے کہ این ایچ اے نے اپریل 2017ء سے اب تک اس منصوبے کو مکمل نہیں کیا جس کی وجہ سے ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔  

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر سندھ حکومت وفاق سے کسی منصوبے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتی ہے تو یہ صوبے کا آئینی حق ہے اور اس میں کوئی غلط بات نہیں۔ پنجاب کے وفاقی منصوبوں پر سندھ حکومت نے کبھی اعتراض نہیں کیا۔  

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ جیسے دوسرے صوبوں کو وفاقی منصوبے دیے جاتے ہیں، سندھ کو بھی اس کا جائز حق ملے۔ جب کوئی صوبہ اپنا حق مانگتا ہے تو کسی دوسرے صوبے کو اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سندھ حکومت نے کہا کہ

پڑھیں:

مریم نواز اگر سمجھتی ہیں کہ پنجاب میں کام زیادہ ہوئے تو مناظرہ کر لیں، علی امین  کا چیلنج

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو براہ راست چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پنجاب سے کہیں بہتر ہے اور وہ اس کا ہر سطح پر موازنہ کرنے کو تیار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی اگر ہماری طرح سہولیات فراہم کر سکتی ہے تو کرے، ہم نے بھی اتنے ہی فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے ہیں جتنے پنجاب میں دیے جا رہے ہیں، مریم نواز خیبر پختونخوا کی طرز پر اپنے صوبے میں طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کریں۔

علی امین گنڈا پور کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس کی سہولت دی ہے جو کہ ایک تاریخی اقدام ہے،مریم نواز اگر پنجاب حکومت واقعی عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے تو وہ بھی اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کرے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ان کی حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود صوبے کی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی کارکردگی اس حوالے سے بہت کمزور ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کی آمدن میں صرف 12 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور مریم نواز کو چیلنج کیا کہ وہ پنجاب کی آمدن کو 55 فیصد تک بڑھا کر دکھائیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بتایا کہ ان کی حکومت 4 ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروانے جا رہی ہے، اور ہر بچی کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں، پنجاب حکومت کو اس حوالے سے بھی چیلنج کیا کہ وہ بھی خیبر پختونخوا کی طرح عوامی فلاح و بہبود کے ایسے اقدامات کریں۔

علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی خیبر پختونخوا کی ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں ہے، مریم نواز اگر سمجھتی ہیں کہ پنجاب میں ترقیاتی کام زیادہ ہوئے ہیں تو عوام کے سامنے آ کر مناظرہ کر لیں۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی کارکردگی صرف ٹک ٹاک تک محدود ہے، رہنماپیپلزپارٹی
  • مریم نواز اگر سمجھتی ہیں کہ پنجاب میں کام زیادہ ہوئے تو مناظرہ کر لیں، علی امین  کا چیلنج
  • چاچاوزیراعظم نہیں،پھربھی 55 فیصد ریوینو بڑھایا، علی امین کا کارکردگی پر مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج
  • اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، مریم نواز
  • مریم نواز بہترین کام کررہی ہیں، قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بے جا تنازعات سے گریز کرنا چاہیے ،ناصر شاہ
  • اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اچھے کاموں کو سراہتے ہیں، ناصر حسین شاہ
  • مریم نواز کے اچھے کاموں کو سراہتے ہیں: ناصر حسین شاہ
  • مریم نواز کی کارکردگی سے پی پی کو پریشر محسوس ہوتا ہے: عظمیٰ بخاری