سینیٹ اجلاس آج بھی ہنگامہ آرائی کی نذر، اپوزیشن کے تین اراکین کی رکنیت معطل
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سینیٹ کا منگل کو ہونے والا اجلاس بھی اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔ دوران اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے سخت کارروائی دیکھنے میں آئی، جس میں اراکین عون عباس، ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں ایوان سے نکالنے کےاحکامات جاری کیے گئے۔ ڈپٹی چیئرمین کے مطابق ان تینوں اراکین کی رکنیت موجودہ سیشن تک معطل رہے گی۔ اس فیصلے کے بعد ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی دیکھنے میں آئی۔اپوزیشن اراکین نے ایوان میں ”ڈپٹی چیئرمین استعفیٰ دو“ کے نعرے لگائے جبکہ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے ڈپٹی چیئرمین کے رویے کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس کے دوران اراکین کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک قابل قبول نہیں، اور جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ اراکین کی توہین کے مترادف ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کے دوران اپنی گزشتہ دن کی رولنگ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤس کو قانون کے مطابق چلایا جائے گا اور غیر سنجیدہ رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آئندہ بھی اپوزیشن نے ایسا ماحول پیدا کیا تو مزید کارروائی کی جائے گی۔ تاہم، اعظم نذیر تارڑ نے معاملہ رفع دفع کرنے اور اجلاس کی کارروائی آگے بڑھانے کی تجویز دی۔اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں بھی کشیدگی برقرار رہی۔ اپوزیشن کے نعروں اور احتجاج کے جواب میں حکومتی اراکین نے طنزیہ جملے کسے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”اووو اووو“ سے آگے بڑھیں، ورنہ جلد ہی جنگلی جانوروں کی آوازیں نکالنا شروع کر دیں گے۔ ڈپٹی چیئرمین نے اپوزیشن اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اذان ہو رہی ہے، جائیں جا کر اللہ اللہ کریں۔‘ایوان میں اس وقت مزید کشیدگی پیدا ہوئی جب اپوزیشن نے ”چیئرمین سینیٹ کو بازیاب کرو“ کے نعرے لگائے۔سینیٹ اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈپٹی چیئرمین کرتے ہوئے کہا کہ
پڑھیں:
سلمان خان کی درخت پر چڑھ کر ’بیری‘ توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی ایک ویڈیو سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر شیئر کی ہے جس میں انہیں درخت پر چڑھ کر بیری توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں سلمان خان نے لکھا کہ بیری آپ کے لیے بہت اچھا ہے۔
https://Twitter.com/BeingSalmanKhan/status/1910650704185930235
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ بیری اگر مفت میں مجھے مل جائیں تو کتنا اچھا ہو گا۔
Yeah agar free me merko mil jaye to ????
— ???????? (@Essenceoflife0) April 11, 2025
سلمان خان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے اپنے بچپن کو یاد کیا اور کہا کہ بچپن میں درخت پر چڑھنے کا بہت مزہ آتا تھا۔
Climbing trees was so much fun as a kid
— John Luke (@yesknow) April 11, 2025
ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ کے اندر ایک چھوٹا بچہ ہے اور بیریز بہت مزیدار لگ رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے سلمان خان سے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بہت پیار کرتے ہیں۔
Omg….there is child in you!!! That’s it. Love you Salman! The berries look yummy!
— BONO (@bonobtha) April 11, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ بیری سلمان خان