گیلپ سروے 2025: پاکستانی معیشت کی درست سمت میں پیشرفت کے واضح اشارے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
گیلپ سروے 2025 میں پاکستانی معیشت کی درست سمت میں پیشرفت کے واضح اشارے دیے گئے ہیں۔
حالیہ گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا اور سروے کے اعداد و شمار اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ ملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔
گیلپ سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانی کاروبار میں بہتری کی اطلاع دے رہے ہیں جبکہ ملک میں کاروباری اعتماد پچھلے چھ ماہ میں 10 فیصد بڑھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں صدر، وزیراعظم اور چیف جسٹس کے نام کی شُہرت سے متعلق گیلپ سروے جاری
گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں مستقبل کے حوالے سے کاروباری توقعات میں 19 فیصد اضافہ ہوا جو مثبت رجحان کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ پاکستان میں کاروباری صورتحال غیر یقینی ہونے کا تاثر 7 فیصد تک کم ہو چکا ہے۔
گیلپ سروے میں یہ بات بھی واضح نظر آتی ہے کہ مستقبل کے حوالے سے کاروباری اعتماد میں 36 فیصد اضافہ ہوا جو کاروباری برادری کے لئے مثبت اشارہ ہے۔
سروے کے مطابق ملک میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی کاروباری اعتماد میں اضافے کے اہم عوامل ہیں، کاروباری طبقے نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی جبکہ 56 فیصد نے لوڈشیڈنگ نہ ہونے کی اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیے: نواز شریف پنجاب میں مقبول ترین لیڈر بن کر ابھرے ہیں، گیلپ پاکستان
یہ تازہ ترین سروے سہ ماہی کاروباری اعتماد کے سروے کا 14 واں ایڈیشن ہے، گیلپ پاکستان نے حالیہ سروے ملک کے 30 سے زائد اضلاع میں کیا جس کے دوران 482 چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاروباروں کا سروے کا گیا۔
واضح رہے کہ بزنس کانفیڈنس انڈیکس ایک اہم بیرومیٹر ہے جو کسی بھی ملک میں کاروباری برادری کے جذبات کو ظاہر کرتا ہے اور اسے پوری دنیا میں پالیسی ساز استعمال کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
gallup survey اعدادوشمار گیلپ سروے معیشت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گیلپ سروے کاروباری اعتماد میں کاروباری پاکستان میں گیلپ سروے کے مطابق سروے کے
پڑھیں:
عوام کا فوج پر اعتماد بڑھنے لگا، رواں سال ادارے کی ساکھ میں نمایاں بہتری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ہونے والے ایک حالیہ سروے کے مطابق عوام کا فوج پر اعتماد 2024 کے مقابلے میں 2025 میں مزید بڑھ گیا ہے۔یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے تازہ سروے نتائج کے مطابق فوج کی ریٹنگ 2.57 سے بڑھ کر 2.78 ہو گئی، جو تمام اداروں میں سب سے زیادہ بہتر ہے۔عدالتوں کی مقبولیت 2.15 سے 2.2 تک پہنچ گئی۔ الیکشن کمیشن کی ساکھ میں بھی 1.9 سے 2.04 تک اضافہ ہوا۔میڈیا کی ساکھ میں معمولی کمی، 2.51 سے گھٹ کر 2.46 ہو گئی۔ پولیس کی عوامی رائے میں کمی، 2.11 سے کم ہو کر 2.04 پر آ گئی۔
فضائی سفر میں تہلکہ برپا کرنے والا مسافر طیارہ
نوجوانوں کے مختلف اداروں پر اعتماد میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ۔ 2024 کے مقابلے میں 2025 میں فوج، عدالتوں، الیکشن کمیشن، مقامی حکومت، سول سروس، پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کی ساکھ میں بہتری آئی ہے، جبکہ میڈیا اور پولیس کے حوالے سے عوامی رائے مزید منفی ہو گئی ہے۔ 2024 میں فوج کے بارے میں مثبت رائے 27 فیصد تھی جو 2025 میں بڑھ کر 32 فیصد ہو گئی۔منفی رائے رکھنے والوں کا تناسب 43 فیصد سے کم ہو کر 39 فیصد پر آ گیا۔ عوام کی نیوٹرل رائے تقریباً برقرار رہی، جبکہ غیر یقینی کا تناسب بھی کم ہوا۔رواں سال میڈ یا کے بارے میں21 فیصد، عدالتوں کے بارے میں 17فیصد، الیکشن کمیشن کے بارے میں 16فیصد، پارلیمنٹ کے بارے میں15 فیصد جبکہ پولیس کے بارے میں13 فیصد نوجوانوں کی مثبت رائے رہی۔
وزیراعلیٰ کا دورۂ نارووال، اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس ،لاہور سیالکوٹ موٹر وے لنک روڈ بنانے کا بھی اعلان
اسی طرح گزشتہ سال میڈیا کے بارے میں 22فیصد، عدالتوں کے بارے میں 14فیصد ، الیکشن کمیشن کے بارے میں 12فیصد، پارلیمنٹ کے بارے میں 11فیصد جبکہ پولیس کے بارے میں14فیصد نوجوانوں کی مثبت رائے تھی ۔
سروے میں لوگوں نے مجموعی طور پر بھی گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ملکی اداروں پر زیادہ بھروسے کا اظہار کیا، گزشتہ سال 9فیصد لوگوں نے اداروں پر بھروسے کا اظہار کیا تھا جبکہ 55فیصد لوگوں نے کچھ کم یا پھر بالکل بھی اداروں پر بھروسے کا اظہار نہیں کیا تھا جبکہ رواں سال 14فیصد لوگوں نے اداروں پر بھروسے کا اظہار کیا ہے جبکہ57فیصد لوگوں نے کچھ کم یا پھر بالکل بھی اداروں پر بھروسے کا اظہار نہیں کیا۔
جدید طبی سہولیات کے نئے دور کا آغاز،لاہور میں انٹر نیشنل ہسپتال،لاہور سمارٹ سٹی میں سعودی جرمن ہسپتال کا سنگ رکھ دیا گیا