ایف بی آر نے ملک کے 40 ہزار میگا ریٹیل سٹورز کی سیلز معلومات دینا لازمی قراردیدیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھرمیں 40 ہزار میگا ریٹیل سٹورز کو ایف بی آر سسٹم سے24گھنٹوں میں منسلک کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز میں ترامیم متعارف کرادیں جس کے تحت میگا ریٹیل سٹورز کو سیلز کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیاگیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق بڑے سٹورز کی فروخت کا ڈیٹا24گھنٹوں کے اندر ایف بی آر کو موصول ہوجائے، بروقت درست ڈیٹا موصول نہ ہونے پر مذکورہ ٹیئرون ریٹیلرز کو سیل کیاجاسکے گا اور سٹورز کو ڈی سیل کرنےکا اختیار کمشنر ان لینڈ ریونیو کو دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جرمانے کی ادائیگی کے 24گھنٹوں میں سٹور ڈی سیل کرنے کے آرڈر دیے جائیں گے جبکہ سافٹ ویئر سے متعلقہ تمام خامیوں کو سٹور دور کرنے کا پابند ہو گا۔
فوجی عدالتوں سے متعلق کیس؛عمران خان کے وکیل اور جسٹس جمال کے قصوں پر عدالت میں قہقہے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایف بی آر
پڑھیں:
’خیبر پختونخوا حکومت نے سنگاپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا‘، پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کی ویڈیو وائرل
خیبر پختونخوا کے وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے سنگاپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سنگاپور میں ریونیو گروتھ رویٹ 28 فیصد ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں 55 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
سہیل آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ شبانہ شوکت لکھتی ہیں کہ ہم تو دعا ہی کر سکتے ہیں کہ یہ سچ ہو۔
خیبرپختونخوا میں ریونیو گروتھ 55 فیصد بڑھ چکا ہے
سہیل آفریدی
ہم تو دعا ہی کرسکتے ہیں کہ یہ سچ ہو pic.twitter.com/FTESrcLHe6
— شبانہ شوکت (@Shabanashaukat4) February 20, 2025
وقار ستی نے طنزاً لکھا کہ صوبائی وزیر سہیل آفریدی کے مطابق کے پی کی معیشت مریخ سے بھی آگے نکل چکی ہے، یہ سب جھوٹے ہیں۔
KPKنےسنگاپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا????
صوبائی وزیر سہیل آفریدی کے مطابق کے پی کی معیشت مریخ سے بھی آگے نکل چکی ہے۔یہ سب جھوٹے ہیں۔????????
pic.twitter.com/QiaZrOqKvO
— WAQAR SATTI ???????? (@waqarsatti) February 20, 2025
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ 200 ڈیم بنا کر خیبر پختونخوا نے سنگا پور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
200 ڈیم بنا کر سنگا پور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ???????????? https://t.co/x7N2DYuRwe
— Bhutta Ashraf (@Muhamma95094747) February 20, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ سہیل آفریدی جھوٹ بول رہے ہیں، یہ جھوٹ بول بول کر اقتدار میں آتے ہیں ان کا بیانیہ یہی ہے۔
%فی صد جھوٹ بول رہا ھے عمران کہتا تھا کہ ہماری گروتھ پانچ فی صد ھے حقیقت میں وہ0.5 کی گروتھ تھی یہ جھوٹ بول بول کر اقتدار پر آتے ھیں انکا بیانیہ ھی (جھوٹ ھے)
— A.Rehman (@ARehman1933877) February 20, 2025
سہیل آفریدی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ کے ریونیو کی بات کی ہے۔
وہ ریونیو اس میں انہوں نے اپنے اکاؤنٹ کے ریونیو کی بات کی ہے
— (2.0) ابو ریّان (@RayyanPmln) February 20, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا سنگاپور سہیل آفریدی عمران خان