وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا مائننگ اور صنعتوں کے فروغ کے لیے اہم اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے مائننگ کے شعبے کو جدید خطوط پر ترقی دینے کے لیے اپنی مائننگ کمپنی قائم کر لی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں ٹرانسمشن لائن بچھانے کا کام بھی جاری ہے جس سے صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے ملاقات کے دوران بتایا کہ پشاور میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے سات نئے انڈر پاسز جلد تعمیر کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مقامی صنعتکاروں کو مائننگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لیے نیا قانون لایا جا رہا ہے، جس کے تحت ون ونڈو کے ذریعے تمام سہولتیں آن لائن فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ صوبے میں زیر تعمیر بجلی گھروں سے اگلے چند سالوں میں تقریباً 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، جو مقامی صنعتوں کو سستے نرخوں پر فراہم کی جائے گی، صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور تجارتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے نئی لیز پالیسی بھی لائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت کا مڈل اسکول کی طالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کا اعلان
خیبر پختونخوا حکومت نے مڈل اسکول کی طالبات کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔حکومت نے 10 اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا، ابتدائی مرحلے میں ٹرانسپورٹ کی سہولت 10 پسماندہ اضلاع کی طالبات کو فراہم کی جائے گی۔پہلے مرحلے والے اضلاع میں اپر و لوئر کوہستان، کولئی پالس، تورغر، لکی مروت، ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور چارسدہ شامل ہیں۔ فیصلے کا اطلاق آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے ہو گا۔مراسلے کے مطابق حکومتی اقدام سے طالبات کو درپیش سفری مسائل کم ہوں گے.وہ طالبات جن کا اسکول گھر سے ڈیڑھ کلومیٹر یا زیادہ فاصلے پر ہے وہ مستفید ہوں گی۔