بلوچستان کے کئی اضلاع میں زلزلہ، شدت 3.3 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
سبی سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 3 اعشایہ 3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے 87 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔
بلوچستان کے ضلع قلات اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کوئی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے شام 4 بج کر 26 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت 4 اعشایہ 6 اور گہرائی 27 کلو میٹر زیرِ زمین تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز قلات کے جنوب مغرب میں 40 کلو میٹر دور تھا۔
پیر اور منگل کی درمیانی شب ژوب میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں محسوس کیے گئے ہیں، اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ،زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 تھی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔