تاجروں کے ساتھ نامناسب سلوک بند کیا جائے،ادریس چوہان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سینئر نائب صدر چیمبر ادریس چوہان آل حیدر آباد گروسری اینڈ جنرل اسٹور نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں ، نائب صدرشان سہگل و دیگر موجود ہیں
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکرٹریٹ میں سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی زیر صدارت آل حیدرآباد گروسری اینڈ جنرل اسٹور نمائندگان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر بھر کے گروسری، ریٹیلرز اور جنرل اسٹورز مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اَفسران اور اُن کے نمائندوں کی جانب سے مارکیٹ میں ریٹ لسٹ چیکنگ کے دوران غیر مہذب رویے، دُکانوں کی سیلنگ اور چالان کی رقوم بینک کے بجائے نقد وصول کرنے جیسے اقدامات پر اپنے تحفظات کا اِظہار کیا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے قیمتوں کے تعین میں متعلقہ کاروباری نمائندگان کو شامل نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے غیر حقیقت پسندانہ ریٹ لسٹ جاری کی جاتی ہے۔ تاجروں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں کئی اشیاء کے نرخ روزانہ بلکہ بعض اوقات گھنٹوں کے حساب سے تبدیل ہوتے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ دو ماہ پرانی ریٹ لسٹ پر عمل درآمد نہ کرنے کی بنیاد پر دُکانیں سیل اور بھاری چالان عائد کر رہی ہے۔ سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان نے تاجروں کے تحفظات سننے کے بعد کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری ہمیشہ تاجروں کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچاتا رہا ہے اور اُن کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ اُنہوں نے اعلان کیا کہ چیمبر نے شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہول سیلرز، ریٹیلرز، مارٹس اور جنرل اسٹورز کے نمائندگان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو چیمبر کے وفد کے ساتھ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرے گی۔ اُس ملاقات میں رمضان المبارک کی ریٹ لسٹ جاری کرنے سے قبل تاجروں کے تمام تحفظات اور زمینی حقائق پر مبنی سفارشات پیش کی جائیں گی تاکہ رمضان کے دوران تاجروں اور انتظامیہ کے درمیان کسی بھی قسم کے تنازع سے بچا جاسکے۔ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مارکیٹ کی زمینی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت کرے اور تاجروں کے ساتھنا مناسب سلوک بند کیا جائے، تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔ اس اجلاس میں نائب صدر شان سہگل، سابق صدر محمد اکرم انصاری، سکندر علی راجپوت، محمد یاسین خلجی، محمد عمر عیدو، محمد اسلم انصاری، محمد رضوان انصاری، عرفان، فیصل پاریکھ، عبدالحفیظ، محمد عرفان میمن، شہروز، فاروق گلزار و دیگر نے شرکت کی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: تاجروں کے چیمبر ا ریٹ لسٹ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
جماعت اسلامی کے سابق رہنما و نائب امیر پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
ترجمان جماعت اسلامی کےمطابق پروفیسر خورشید احمد برطانیہ کے شہرلیسٹر میں انتقال کرگئے ہیں، مرحوم پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کےسابق نائب امیر اورسینیٹر بھی رہے، وہ ماہر معیشت اور متعدد کتابوں کے مصنف بھی تھے، ان کی عمر 93 برس تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی کے انتقال کرجانے والے سینیئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کون تھے؟
مرحوم کا شمار جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ پروفیسر خورشید احمد کو 1990 میں کنگ فیصل ایوارڈ دیا سے بھی نوازا گیا تھا، یہ ایوارڈ ان کے اسلام کے لیے خدمات پر دیا گیا،انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے 2011 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
مرحوم کو اقتصادیات اسلام میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر اسلامی بینک نے 1990 میں اعلیٰ ترین ایوارڈ بھی دیا تھا، امریکن فنانس ہاؤس نے 1998 میں اسلامک فنانس اعزاز بھی عطا کیا۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا اظہار افسوسامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان،نائب امیر لیاقت بلوچ اوردیگر رہنماؤں نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اظہار افسوس انتقال پاکستان پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی