اسلام آباد:

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات کو 30 ارب سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔

امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات کو 30 ارب سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی، حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا، نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ کر رہے ہیں، رائٹ سائزنگ سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی چاہتے ہیں،  حکومت نے دہرے خسارے قابو کیے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور مالیاتی خسارہ سرپلس میں آیا، حکومتی اخراجات میں کمی کرکے عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تجارت کے فروغ میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، خطے میں پاکستان کی تجارتی شراکت بڑھانا چاہتے ہیں، خطے میں تجارت کے فروغ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چاہتے ہیں

پڑھیں:

پاکستان ترقی کر رہا ہے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا، حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کے لیے پُرعزم ہے، رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کیا ہے، اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔

مہنگائی اور شرحِ سود میں کمی کیلئے اہم فیصلے کیے ہیں: محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نجکاری کے عمل کو مزید شفاف کر رہے ہیں، حکومتی اخراجات کی کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہمیں اپنے معاشی اہداف کا مکمل ادراک ہے، پائیدار معاشی استحکام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومتیں زرعی ٹیکس پر کام کر رہی ہیں، پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ہورہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو فائدہ ہو رہا ہے، ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس عدالتی نظام ٹھیک کرنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر لانا چاہتے ہیں، علی ظفر
  • 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے، وزیر اعظم شہباز شریف
  • ملکی برآمدات آئندہ 5 سال میں 60 ارب ڈالر تک پہنچانے کی حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم
  • آرمی چیف کو برطانیہ میں ملی عزت پی ٹی آئی والے متنازع بنانا چاہتے ہیں، وزیر اطلاعات
  • پاکستان ترقی کر رہا ہے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
  • 5 سال میں برآمدات 30 سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لانا چاہتے ہیں‘ وزیر خزانہ
  • 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے، نجکاری مزید تیز کرینگے: وزیر خزانہ
  • پاکستان کی برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک پہنچانے کا عزم، وزیر خزانہ کا بڑا اعلان
  • آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں: وزیر خزانہ