سندھ حکومت کا تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ تمام چارجڈ پارکنگ غیرقانونی قرار دی جائیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ عوامی سہولت کے پیش نظر کیا ہے اور اس اقدام سے عوام کو پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی علاقے میں چارجڈ پارکنگ کا نظام جاری رہا تو وہ غیرقانونی ہوگا اور اس کی اطلاع صحافیوں کو دینی چاہیے تاکہ حکومتی ادارے فوری طور پر کارروائی کر سکیں۔
صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ یہ فیصلہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں پارکنگ کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جس سے عوام کو سڑکوں پر پارکنگ کے حوالے سے ہونے والی پریشانیوں کا سامنا نہیں ہوگا، حکومتی اعلان کے مطابق اب چارجڈ پارکنگ کے لیے مخصوص فیس وصول کرنا بھی ممنوع ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس اقدام کو سندھ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح کے لیے ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے، جو عوامی شکایات اور مشکلات کے مدنظر لیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ اس قبل بھی میئرکراچی مرتضی وہاب نے چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کے اعلان کیا تھا لیکن جب معلوم ہوا کہ تمام جارجڈ پارکنگ کے ٹھیکے پیپلز پارٹی کے افراد کے پاس ہیں تو انہوں نے بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی طرح یوٹرن لیتے ہوئے اپنی بات سے مکر گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چارجڈ پارکنگ
پڑھیں:
19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
سندھ حکومت نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے جس کہ بعد محکمہ لیبر نے بھی مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے تقریبات کا آغاز پیر سے ہورہا ہے، جو تین دن تک جاری رہے گا۔تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان بھر سے تمام عقیدت مندوں نے سہون پہنچنا شروع کر دیا ہے، صوفی بزرگ کے مزار پر تین روزہ تقریبات میں دھمال، قوالی اور مختلف مذہبی رسومات پیش کی جائیں گی۔سندھ ہائیکورٹ نے بھی 19فروری کول تعطیل کااعلان کردیا ہے ، سندھ ہائیکورٹ کے علاوہ صوبے کی تمام ماتحت عدالتوں میں بھی چھٹی ہوگی۔اعلامیے میں کہا ہے کہ سندھ میں وفاقی حکومت کے ٹریبونلز بھی 19 فروری کو بند ہوں گے۔