وزیراعظم، وزیر داخلہ و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
وزیراعظم، وزیر داخلہ اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے 22 اے کی درخواست پر سماعت کی، جس میں ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔
عدالت نے طلب کیے جانے پر ایس ایچ او کو مزید وقت دیتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ درخواست گزار گل خان کا بیٹا مبینہ طور پر 26 نومبر کو ڈی چوک میں قتل ہوا تھا ۔ درخواست گزار نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ ودیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی استدعا کر رکھی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ
پڑھیں:
پیرپگارا کے بیٹے کیخلاف وکلا کو دھمکانے کے الزام میں 2مقدمات درج
کراچی (صباح نیوز) رینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کے بیٹے کے خلاف وکلا کو دھمکانے کے الزام میں 2مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر پگارا کے بیٹے عثمان شاہ راشدی کے خلاف سٹی کورٹ پولیس نے امتیاز شاہ ایڈووکیٹ کی مدعیت میں جبکہ دوسرا مقدمہ سچل تھانے میں غلام رسول ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔عثمان شاہ پر الزام عائد کیا گیا ہے ان کے زمینوں پر قبضے کے مقدمات بغیر فیس کے لڑنے کا کہا جاتا ہے اور بات نہ ماننے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، عثمان شاہ نے مسلح افراد کے ساتھ گھر پر آکر بھی دھمکایا۔دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے وکلا کو دھمکیاں دینے کی مذمت کی اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزم کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔ حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا کے بیٹے عثمان شاہ راشدی کیخلاف پہلا مقدمہ سٹی کورٹ پولیس نے امتیاز شاہ ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا جبکہ دوسرا مقدمہ سچل تھانے میں غلام رسول ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔