مصطفیٰ کمال— فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر بھارت کا کراچی میں مقابلہ کیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے کشمیر کا مقدمہ کراچی میں رہ کر لڑا، بھارت نے کشمیر کو کاؤنٹر کرنے کے لیے کراچی میں محاذ کھڑا کر رکھا تھا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے امریکا سے واپسی پر کہا کہ ہم نے ایک اور ورلڈ کپ جیت لیا، اس کے بعد مودی نے کشمیریوں پر مزید ظلم ڈھائے۔

ہیوی ٹریفک سے کراچی کا ٹریفک چوک ہو جاتا ہے: مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے پورے شہر کا ٹریفک چوک ہو جاتا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں لوگوں کو آدھا گھنٹہ سڑکوں پر کھڑا کیا، ان کے اقدامات سے پوری دنیا میں ہمارا تماشہ بنا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم بھی کشمیریوں کے معاملے پر دیگر جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کمال نے کہا کراچی میں نے کہا کہ

پڑھیں:

شاہراہ فیصل پر سفر کرنے والوں کیلیے خوش خبری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ کے احکامات پر مین شاہراہ فیصل پر سفر کرنے والے کیلیے ٹریفک پولیس موبائل ورکشاپ صبح 08 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور شام 04 بجے سے رات 08 بجے تک پیک اوور کے دوران سڑک پر خراب ہونے والی گاڑیوں کو ٹھیک کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے موجود رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلہ، راکھی ساونت کا گول مول بیان سامنے آگیا
  • 110 سے زائد جانیں چلی جائیں تو بات بھی نہ کی جائے؟ منعم ظفر
  • بھارت: ٹریفک سے پریشان طالبعلم بذریعہ پیرا گلائیڈنگ امتحانی مرکز پہنچ گیا
  • شاہراہ فیصل پر سفر کرنے والوں کیلیے خوش خبری
  • دنیا سے مقابلہ!
  • کراچی تصادم کی طرف
  • بانی پی ٹی آئی کے کہنے اپنی رکن قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں گا، شیر افضل مروت
  • کراچی کا بحران!