Jang News:
2025-02-20@20:18:00 GMT

مینا خان آفریدی کو 11 مارچ تک حفاظتی ضمانت مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

مینا خان آفریدی کو 11 مارچ تک حفاظتی ضمانت مل گئی

وزیرِ اعلیٰ تعلیم کے پی مینا خان آفریدی—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا کے وزیر ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی کو 11 مارچ تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس عبد الفیاض نے کی۔

خیبر پختونخوا حکومت کا کرغزستان سے طلباء کی واپسی کیلئے سہولیات دینے کا اعلان

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے کرغزستان سے طلباء کی واپسی کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت اور اسلام آباد پولیس سے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

عدالتِ عالیہ میں وزیرِ ہائر ایجوکیشن کے پی مینا خان نے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

9 مئی کے 13 مقدمات؛ چالان عدالت میں پیش

9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردئیے گئے۔

راولپنڈی کے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کی۔ تمام مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کردئیے گئے۔

کیس کی سماعت میں بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی۔ شیخ رشید احمد بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت 27 فروری کو عمران خان سمیت تمام ملزمان میں نقول تقسیم کرے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے کیسز کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرک جلانے کے مقدمات؛ آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع، کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • 9 مئی کے 13 مقدمات؛ چالان عدالت میں پیش
  • عمر ایوب کی مقدمات میں 35 روزکے لیے حفاظتی ضمانت منظور
  • پشاور ہائیکورٹ، عمر ایوب کی 35 دنوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
  • اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت مل گئی، 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • عمر ایوب کو حفاظتی ضمانت مل گئی، گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • پشاور ہائیکورٹ: صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کی حفاظتی ضمانت منظور
  • پشاور ہائیکورٹ کا پنجاب کے سیاستدانوں کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے سے انکار