نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کو اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے وارم اَپ میچ کے دوران پیرمیں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

لوکی فرگوسن کو بالنگ اسپیل کے دوران دائیں پاؤں میں شدید درد محسوس ہوا تھا جس کے بعد وہ لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔

اس حوالے سے کیویز ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے بتایا کہ میڈیکل پینل نے طے کیا ہے کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہو پائیں گے، لوکی فرگوسن بالنگ لائن کا اہم حصہ تھے انکی انجری سے ہمیں نقصان ہوسکتا ہے تاہم کرکٹر کی جلد صحتیابی کیلئے پرامید ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں لوکی فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیئرز بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی سے باہر نیوزی لینڈ کے

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی 2025:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے پہلے ولیمسن اور نسیم شاہ کا بیان

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں پاکستان سے 2 میچز کھیلے، پاکستان ٹیم میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے۔کین ولیمسن نے کہا کہ جو بھی کرکٹر پاکستان کی طرف سے فیلڈ پر آتا ہے وہ ورلڈ کلاس ہوتا ہے، پاکستان کے پاس تجربے کار کھلاڑی ہیں جو کچھ وقت سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کپتان محمد رضوان، شاہین آفریدی اور بابر اعظم اچھے پلیئر ہیں جبکہ سلمان علی آغا اچھی فارم میں ہیں۔کین ولیمسن نے مزید کہا کہ سلمان آغا پلیئر آف دی سیریز بھی ہوئے ہیں، ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بیک کریں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مضبوط ہے، صرف ایک پلیئر کو ہدف نہیں بنا سکتے، نیوزی لینڈ کے کئی پلیئرز اس وقت اچھی فارم میں ہیں۔نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کین ولیمسن، ڈیرل مچل اور گلین فلپس اچھا کھیل رہے ہیں ان کی وکٹ اہم ہوگی، اگر ہم اہم موقع پر وکٹ لیں تو ٹیم کو فائدہ مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو اس وقت اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت گروپ مرحلے سے باہر ہوجائے گا
  • نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی
  • چیمپئنز ٹرافی:نیوزی لینڈ کے 321 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 2کھلاڑی آؤٹ
  • چیمپئنز ٹرافی:نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا کون سا بالر ٹیم کو بہت مہنگا پڑا؟
  • چیمپیئنز ٹرافی: فخر زمان نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں ہی انجری کا شکار ہوکر میچ سے باہر
  • چیمپئنز ٹرافی 2025:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے پہلے ولیمسن اور نسیم شاہ کا بیان
  • نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا
  • نیوزی لینڈ اسکواڈ کاایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ
  • چیمپئینز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ کو ایک اور بڑا دھچکا