پیامبر اعظم 19 مشقوں میں استعمال کیے گئے ڈرونز آسانی اور تیزی سے منتقل اور تعینات کیے جا سکتے ہیں، جس سے زمینی فورس کی طرف سے پیچیدہ پہاڑی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے کاروائی میں سرعت کا عنصر مزید بڑھ جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی گراؤنڈ فورسز نے پیامبر اعظم (ص) مشق 19، کے دوران نئے خودکش، ٹیکٹیکل جاسوسی ڈرون نزسا کی نمائش کی ہے۔ ان میں 40 کلومیٹر کی آپریشنل رینج کے ساتھ "بینا" ہائبرڈ جاسوسی ڈرون، 100 کلومیٹر کی رینج کے 5 اور 10 گھنٹے کی پرواز کے حامل "قندیل 4 اور 5" جاسوسی ڈرون اور 7 کلو گرام وار ہیڈ کیساتھ 10 کلومیٹر تک پرواز والے"اربعین" اور 20 کلو میٹر اور 5 کلو گرام وار ہیڈ کے ساتھ "رعد 2" خودکش ڈرون، 100 کلو میٹر رینج اور 12 کلو گرام وار ہیڈ کے ساتھ "رعد 3" خودکش ڈرون اور 20 کلو میٹر رینج اور 1کلو گرام وار ہیڈ والے"صاعقہ" خودکش ڈرون شامل ہیں۔ اسی طرح ان مشقوں میں 5 کلو میٹر آپریشنل رینج کے اینٹی آرمر، اینٹی پرسنل اور اینٹی فورٹیفیکیشن پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل چھوٹۓ ڈرون صابر کی بھی رونمائی کی گئی ہے۔ 19ویں پیامبر (ص) مشق کے پہلے مرحلے میں، انقلابی فورس نے 20 کلومیٹر اور 20 منٹ تک پرواز کی صلاحیت کے جدید ترین خودکش ڈرون "رضوان" کی بھی رونمائی کی۔ یہ ڈرونز آسانی اور تیزی سے منتقل اور تعینات کیے جا سکتے ہیں، جس سے زمینی فورس کی طرف سے پیچیدہ پہاڑی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے کاروائی میں سرعت کا عنصر مزید بڑھ جائیگا۔ یہ جدید سازوسامان ممکن بناتا ہے کہ یہ ہتھیار لانچ ہونے کے بعد آپٹیکل اور تھرمل سسٹم کے ذریعے ہدف کی طرف پرواز کرتے ہوئے فضا میں گشت کرتے ہیں اور ہدف کو تلاشکرنیکے بعد اس کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔ یہ زمینی لڑائی، خاص طور پر دشمن کی طرف سے لگائی گئی گھات کیخلاف موثر ہونیکے ساتھ ساتھ اپنے چھوٹے سائز اور پورٹیبلٹی کی وجہ سے زمینی افواج کے لیے موزوں ہتھیار ہیں۔ اس قسم کے ہتھیاروں کا استعمال، خاص طور پر حالیہ جنگوں کے دوران اور مختلف قسم کی بکتر بند گاڑیوں، بڑے پیمانے پر فورسز، اور یہاں تک کہ فائر سپورٹ ہتھیاروں جیسے توپ خانے اور دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کی ان کی صلاحیت زیادہ سے زیادہ بڑھتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے زمینی لڑائی کی مساوات ماضی کے مقابلے میں نمایاں طور پر تبدیل ہو گئی ہے اور خودکش ڈرون میدان جنگ میں ایک اہم ہتھیار بن گئے ہیں۔ ایران کی زمینی افواج نے ڈرون ٹیکنالوجی بالخصوص خودکش گشتی ڈرونز، FPVs اور ٹیکٹیکل جاسوسی ڈرونز کو مورد توجہ قرار دے رکھا ہے، تاکہ کسی بھی حملے کے خلاف رسپانس فورسز دشمن اہداف کی نگرانی کرتے ہوئے چوکنی رہیں اور کم سے کم وقت میں ان کو نشانہ بنا سکیں اور تباہ کر سکیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کلو میٹر کے ساتھ کی طرف

پڑھیں:

الصبح پاکستان و افغانستان میں زلزلے کی شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ  

آج صبح پروسی ملک افغانستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

صبح آنے والا زلزلہ خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، سوات،  شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں محسوس کیا گیا۔

اس کے علاوہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع، جبکہ آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابھی تک افغانستان اور پاکستان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع رپورٹ نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ جب کہ یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر  کے مابق ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز بغلان،افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • فرانس کے زیر زمین ڈرونز کی مانگ میں 500 فیصد اضافہ، وجہ کیا ہے؟
  • خضدار میں زلزلے جھٹکے، شدت 3.9 ریکارڈ
  • الصبح پاکستان و افغانستان میں زلزلے کی شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ  
  • یمن میں مشتبہ امریکی فضائی حملے، حوثیوں کا ڈرون مار گرانے کا دعوی
  • پاکستان میں 5 الیکٹرک اسکوٹرز لانچ، قیمتیں کیا ہیں؟
  • ابوظہبی کی معروف شاہراہ پر کم از کم سپیڈ لمٹ کا نظام ختم
  • ایران کے ساتھ بات چیت کا انعقاد مفید، پر سکون اور مثبت فضا میں ہوا. صدرٹرمپ
  • ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 
  • کوئٹہ شہر میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے
  •  ملک میں پھر زلزلہ،خوف ہراس پھیل گیا