UrduPoint:
2025-02-20@20:16:06 GMT

سعودی ولی عہد کی ریاض میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

سعودی ولی عہد کی ریاض میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روبیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان آئندہ سربراہی اجلاس کے معاملات کو ترتیب دینے کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاض کا دورہ کر رہے ہیں۔

ان کا یہ دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں یوکرین پر امن مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی کے بعد کیا جارہا ہے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ دونوں وزرا نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

سعودی ولی عہد کی مصر، اردن کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت

سعودی ولی عہد کی مصر، اردن کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز

جدہ (سب نیوز )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مصر اور اردن کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔ ریاض سے سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد کل مصر اور اردن کے سربراہان سے ریاض میں ملاقات کریں گے۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں اسرائیل فلسطین تنازع کی پیشرفت پر بات چیت ہوگی، مصر میں 4 مارچ کو ہونے والے ہنگامی عرب اجلاس سے متعلق بھی بات ہوگی۔ مصری میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سعودی ولی عہد سے ملنے ریاض روانہ ہو رہے ہیں، جہاں سعودی ولی عہد سے غزہ میں پیشرفت پر بات چیت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ولی عہد کی مصر، اردن کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت
  • ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں ایک عظیم انقلاب آ چکا ہے، عطا تارڑ
  • عطا تارڑ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات: غلط معلومات، پراپیگنڈے سے نمٹنے پر زور
  • امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں مثالی کردار ادا کرنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ، روسی صدر
  • ریاض ڈائیلاگ یوکرین جنگ کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ہے،امریکی وزیرخارجہ
  •  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی نیویارک میں سعودی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات 
  • امریکی اور روسی وزراءخارجہ کی سعودی دارالحکومت ریاض میں ملاقات‘وفود کی سطح پر مذکرات
  • یوکرین تنازع پر امریکی روسی حکام کی ملاقات کل ہوگی
  • امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، غزہ کے مستقبل پر بات چیت