خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کاکہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لڑائی جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہونے کی صورت حال ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا واضح ثبوت ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں اور کوئی عوامی مفاد کی بات نہیں کر رہیں، رمضان سے قبل حکومتی حکام نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے، جس سے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑا ہے۔
انہوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات میں 6 ہزار 106 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومت کا لایا ہوا عذاب ہے۔
حمد علی سیف نے کہا کہ پاکستان پر قرضوں کا حجم 88 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جو ملک کی معیشت کی تباہی کی گواہی دیتا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نمائشی لڑائی کے نتیجے میں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور ملک قرض کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ن لیگ اور پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025 کو ہوئے۔
انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو 4 سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔