وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور اسمارٹ سٹی میں سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بتر جی گروپ کے سربراہ صو بھی بتر جی کے ساتھ بٹن دباکر سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ بترجی میڈیکل سٹی میں مجموعی طور پر 500 بیڈز ہوں گے۔ سعودی جرمن اسپتال 300 بیڈز پر مشتمل ہوگا اور اس کی تعمیر پر 250 ملین ڈالرز لاگت آئے گی۔
سعودی جرمن اسپتال نیٹ ورک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، مراکش، اور یمن میں کامیابی سے خدمات فراہم کر رہا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ سسٹم میں بہتری کے لئے نجی شعبے کا خیر مقدم کریں گے۔ پنجاب کا پورا ہیلتھ سسٹم بدلنا اور بہتر کرنا چاہتی ہوں۔ نیا اسپتال صحت عامہ میں بہتری اور فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی کا اہم اقدام ، پاک بھارت میچ کیلئے 4 لاکھ ڈالرز کا باکس ٹھکرا دیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سعودی جرمن اسپتال
پڑھیں:
حکومت پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان
حکومت پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )حکومت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان کردیا۔۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ نہ آٹا مہنگا ہو، نہ کسان کو نقصان ہو۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں مریم نواز نے کسان کا نقصان نہ ہونے اور مفادات کے تحفظ کے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے گندم کٹائی کے موقع پر وعدہ پورا کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے کسان پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے یہ پیکیج منفرد، بہترین اور بے مثال ثابت ہوگا، ان شااللہ ، گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایسے اقدامات کرینگے آٹا بھی مہنگا نہ ہو اور کسان کو بھی نقصان نہ ہو، کسان بھائیوں نے شب وروز محنت کرکے میری اپیل پر ریکارڈ گندم کاشت کی۔ اجلاس میں انھوں نے مزید کہا کہ کسان کی کاوشوں سے پنجاب نے گندم کی کاشت کا ہدف پورا کیا، کسان کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مفادات کا تحفظ بھی کرینگے۔