کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
عمر ایوب—فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں پولیس گردی عروج پر ہے، بشریٰ بی بی اور بانیٔ پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقاتیں روک دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رول آف لاء نہیں ہے، ہم اپنے قید ساتھیوں کی رہائی کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں، پی ٹی آئی شفاف انتخابات چاہتی ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کا جو شخص کہتاہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، وہ بازاروں میں ساتھ چلے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ لوگ پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں، 29 ارب ڈالرز ملک سے باہر چلے گئے، پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن جماعتوں کا گلہ کاٹا جاچکا ہے۔
عمر ایوب نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سویلین کیسز سویلین کورٹس میں ہونے چاہئیں، ہماری حکومت آئے گی تو 26 ویں آئینی ترمیم واپس کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب نے کہا کہ
پڑھیں:
چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کو تینوں شعبوں میں پرفارمنس دکھانی ہوگی:شاہد آفریدی
پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کو تینوں شعبوں میں پرفارمنس دکھانی ہوگی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ساری ٹیمیں تیاری سے آئی ہیں پاکستان کو سخت محنت کرنا ہوگی،دعا ہے کہ پاکستان ہر میچ جیت کر فائنل کھیلے،بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے تھا، بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا پاکستان کو چاہیے بھارت سے جیتے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ان فٹ صائم ایوب کی کمی محسوس ہو گی،اب صائم ایوب کو بھلا کر ساری ٹیم کو سپورٹ کریں،صائم ایوب کی کمی کا اب تذکرہ نہیں کرناچاہیے،جو سکواڈ میں کھلاڑی شامل ہیں ان کی بات کرنی چاہیے،چمپئینز ٹرافی کے سکواڈ میں ایک دو کھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض ہے لیکن نام نہیں لونگا۔