پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2025)پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگوں میں خوف وہرا س ،شہری اپنے گھروں و فاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا،تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ہ کے سوات ،پشاور سمیت دیگر شہروں میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.

1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔ دوسری جانب بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کی شدت سے شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔

حکام کاکہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے ابھی تک صوبے کے کسی علاقے سے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے 12 کلومیٹر مغرب کی جانب تھا۔خیال رہے کہ دوروز قبل اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آے تھے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیاتھا۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ کوٹلی آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اس کے علاوہ سوات، پشاور، ایبٹ آباد، مالاکنڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش، افغانستان تھااور زیر زمین گہرائی 220 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر سے باہر نکل آئے زلزلے کے باعث زلزلے کی کے مطابق کی شدت

پڑھیں:

زلزلے کے شدید جھٹکے

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

  زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے87 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مینگورہ اور گرد ونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

 زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں شدید زلزلہ، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے
  • سوات بھی زلزلے سے لرزاٹھا، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
  • بلوچستان کے کئی اضلاع میں زلزلہ، شدت 3.3 ریکارڈ
  • خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • پختونخوا اور بلوچستان میں شدید زلزلہ؛ شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے
  • خیبر پختونخوا میں 5.1 شدت کا زلزلہ، سوات اور پشاور میں خوف پھیل گیا
  • سبی میں‌زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں‌خوف وہراس، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
  • زلزلے کے شدید جھٹکے