اسلحہ کے زور پر خواجہ سرا کا سر مونڈھ کر لوٹ مار کے بعد ملزم فرار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لیہ:
پنجاب میں اسلحہ کے زور پر خواجہ سرا کا سر مونڈھ کر لوٹ مار کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق لیہ کے علاقے تھانہ فتح پور کی حدود میں ایک خواجہ سرا کا سر مونڈھ کر ویڈیو وائرل کردی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مبینہ ملزم وسیم نے خواجہ سرا ممنون عباس عرف مشال کے بال کاٹ دیے۔
خواجہ سرا کی درخواست پر ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ مشال کے مطابق ملزم وسیم نے میلہ عنایت شاہ کے قریب نقدی چھینی اور زبردستی سر کے بال کاٹ ڈالے۔
ملزم نے اسلحہ کے زور پر موبائل ، ایک لاکھ 25 ہزار روپے نقدی چھینی اور ویڈیو بھی بنائی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اس دوران ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے خواجہ سرا کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خواجہ سرا
پڑھیں:
کراچی: ٹینکرز کو جلانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف نیوٹاؤن تھانے میں درج
تصویر سوشل میڈیاکراچی میں جیل چورنگی فلائی اوور پر ٹینکرز کو آگ لگانے کا مقدمہ ٹینکر ڈرائیور آفتاب کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف نیوٹاون تھانے میں درج کر لیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ڈرائیور کا کہنا ہے کہ میرے ٹینکر سمیت دیگر ٹینکرز کو 10 سے 15 افراد نے روکا، لوگوں کی تعداد بڑھتی گئی جس کے بعد تمام ڈرائیورز ٹینکرز سے اتر گئے۔
مقدمے کے متن کے مطابق لوگوں نے میرے ٹینکر سمیت دیگر چار ٹینکرز کو آگ لگا دی۔
مقدمے کے متن کے مطابق معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
مقدمے کے متن کے مطابق حادثے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور ٹینکرز کو آگ لگائی۔