بولیویا: بس کھائی میں گرنے سے 30 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
بولیویا کے جنوبی شہر یوکلا میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نیتجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثہ جنوبی شہر یوکلا میں پیش آیا، بس ڈرائیور سفر کے دوران کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے باعث بس ایک چٹان سے تقریباً 800 میٹر نیچے گر گئی جس کے نیتجے میں حادثے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے مسافر بس کی رفتار بہت تیز تھی جس کی وجہ سے یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔
دوسری جانب رپورٹ کے مطابق جس جگہ بس حادثہ پیش آیا وہاں کی سڑک انتہائی خراب اور خستہ حالت تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ: پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ، 1 دہشتگرد ہلاک، کئی گرفتار
— فائل فوٹوکوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کر دیا۔
آر پی او کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کوہاٹپاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری...
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
آر پی او کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔