پشاور ہائیکورٹ کا پنجاب کے سیاستدانوں کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور دیگر افراد کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پنجاب کے رہائشی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کے لیے رجوع کریں۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ایک پارلیمنٹرین کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دی گئی تھی، جس کا غلط فائدہ اٹھایا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے لیے بھی ایسی ضمانتوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے تاکہ قانون کا غلط استعمال نہ ہو۔
بین الاقومی اصولوں میں کہیں نہیں لکھا کہ سویلینز کا کورٹ مارشل نہیں ہو سکتا، جسٹس نعیم اختر افغان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: راہداری اور حفاظتی ضمانت
پڑھیں:
شیخوپورہ: پیسے دینے سے انکار پر شوہر نے بیوی کی کلائی کاٹ دی
— فائل فوٹوشیخوپورہ میں پیسے دینے سے انکار پر شوہر نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے بیوی کی کلائی کاٹ دی۔
پولیس کے مطابق ملزم سلیم کو گرفتار کرلیا گیا جو کہ نشے کا عادی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بیوی پر اکثر تشدد کرتا تھا۔