خیبر پختونخوا کے علمائے کرام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے قرآن سے متعلق علم و فہم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں سے آئے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست  ہوئی، جس میں انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل گفتگو کی۔ بعد ازاں علما نے آرمی چیف کے علم و فہم کی تعریف کرتے ہوئے  ان کے دلائل کی تائید کی اور کہا کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولوی احمد شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان  سے بہت اطمینان ملا اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مفتی حکیم علی نے کہا کہ خوارج سے متعلق قرآنی آیت کا حوالہ بالکل درست ہے۔

اسی طرح مولانا شاہ نواز نے کہا کہ ہم تمام مذہبی فکر رکھنے والے پاک فوج اور اپنے سپہ سالار کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جنرل عاصم منیر صرف حافظ قرآن ہی نہیں بلکہ ایک باصلاحیت انسان بھی ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام  کی جنرل کونسل کے رکن قاری افسر خان نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کا خوارج سے متعلق مؤقف قابل فخر ہے، ہم اپنے سپہ سالار اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جامعہ عربیہ معراج القرآن بنوں کے نائب مہتمم مفتی ڈاکٹر محمد زین العابدین نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان روز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، نوجوان نسل کو بھی چاہیے کہ وہ پاک فوج کو مکمل طور پر  سپورٹ کریں۔

رہنما جے یو آئی محمد اسرار قریشی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی بات سے متفق ہیں، زمین پر جتنے بھی فسادات پھیلانے والے لوگ ہیں، ان پر اللہ اور اس کے رسول کی لعنت ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے محمد واجد فاروقی نے کہا کہ آرمی چیف کی تائید کرتے ہیں کہ جو پاکستان کی زمین پر فساد پھیلانا چاہتے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں۔

حافظ محمد سعید نے کہا کہ آرمی چیف کے طلبہ سے خطاب پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ مولانا شعیب شاہ کا کہنا تھا کہ جنرل سید عاصم منیر نے طلبہ کے ساتھ نشست میں جو بیان دیا، ہم اس سے مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں۔

مفتی محمد حنیف نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کے مؤقف کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں اور دہشت گردی وملک کے خلاف بغاوت کو مسترد کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں آرمی چیف کے نے کہا کہ کرتے ہیں کہ جنرل

پڑھیں:

صدر زرداری روبصحت، اسپتال سے چھٹی مل گئی

فائل فوٹو۔

صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے۔ کراچی میں انکے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق انھیں اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ 

ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق کورونا منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ صدر مملکت کو یکم اپریل کو طبعیت کی خرابی پر اسپتال میں داخل کیا گیا۔ 

انھیں عید الفطر کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور وہ 10 دن سے زائد اسپتال میں زیر علاج رہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • جے یو پی کراچی کے تحت اسرائیل مردہ باد ریلی، عوام کا فلسطینی مظلومین سے اظہارِ یکجہتی
  • جمعیت علمائے پاکستان کی زیر قیادت اسرائیل مردہ باد ریلی، عوام کا فلسطینی مظلومین سے اظہارِ یکجہتی
  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب،چوہدری سالک سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر مقرر
  • شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی کی وفاقی وزیر محمد یوسف سے ملاقات 
  • صدر زرداری روبصحت، اسپتال سے چھٹی مل گئی
  • بلوچستان: جمعیت علما اسلام نے ثالثی کی پیشکش کردی
  • سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا
  • پاکستان، قرآن اور ہمارا امتحان
  • قرآن کی برکتیں
  • گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں سے متعلق بڑی پیشرفت