چین کی اینیمشن فلم”نیزہ 2″ کا عالمی باکس آفس 12 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی اینیمشن فلم”نیزہ 2″ کا عالمی باکس آفس 12.123 بلین یوآن سے تجاوز کر گیا اور عالمی سطح پر فلمی تاریخ کی باکس آفس فہرست میں یہ فلم ٹاپ نو میں شامل ہو گئی۔ ریلیز ہونے کے بعد سے ، فلم “نیزہ 2” نے متعدد “ریکارڈ” قائم کیے ہیں۔

چینی فلمی تاریخ کے باکس آفس  میں اسے ٹاپ پر آنے  میں صرف 8 دن اور 5 گھنٹے لگے ، یہ فلم عالمی سنگل فلم مارکیٹ کی باکس آفس چیمپئن بن گئی ، اور عالمی اینیمیٹڈ فلم باکس آفس فہرست میں “واحد نان ہالی ووڈ پروڈکشن” کے طور پر دوسرے نمبر پر رہی۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ “نیزہ 2” نے نہ صرف چین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے بلکہ بیرون ملک مقبولیت بھی حاصل کی ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے سینما ہالز میں “نیزہ 2”  دیکھنے والے ناظرین کی موجودگی کی شرح 90 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔

 “نیزہ 2” دنیا بھر میں مقبول کیوں ہے؟ اچھی کہانی بنیادی وجہ ہے.

“نیزہ 2” نےکلاسیکی افسانوی کرداروں کو جدید بناکر  ایک ناقابل تسخیر  جرات مند تصویر پیش کی ہے جسے پوری دنیا سمجھ سکتی ہے۔ روئٹرز کا کہنا ہے کہ “نیزہ 2”  کی مقبولیت چین کے مقامی آئی پی کی مضبوط توانائی کی تصدیق کرتی ہے۔ پروڈکشن کے لحاظ سے پانچ سال کی محنت سے فلم میں تقریباً 2،000 اسپیشل ایفیکٹ شاٹس اور 10،000 سے زیادہ اسپیشل ایفیکٹس عناصر شامل ہیں ، جس نے چینی اینیمیشن کی صنعت کو حیرت انگیز بنا دیا۔

اپنے وطن  کے دفاع کے لئے مرکزی کردار کی حب الوطنی، دوستی اور بہادری نے مختلف ممالک کے ناظرین کو متاثر کیا ہے۔ امریکی میگزین” ویرائٹی” کا ماننا ہے کہ فلم میں “روایتی اساطیر اور جدید اقدار کا ملاپ” عالمی ناظرین کو راغب کرنے کا مرکز ہے۔ اس سے یہ بھی  ظاہر ہواہے کہ انسان تہذیبوں کے درمیان خلیج کو عبور  کر سکتا ہے اور مشترکہ اقدار کو متحد کر سکتا ہے۔

رواں سال چینی فلم انڈسٹری کے قیام کی 120 ویں سالگرہ اور عالمی فلم انڈسٹری کی 130 ویں سالگرہ ہے۔ توقع کی جا سکتی ہے کہ چین کی جانب سے مزید اچھی فلموں کی پروڈکشن سے  ، دنیا کو ایک حقیقی، سہ جہتی اور جامع چین کی واضح تصور سے شناسائی ملے گی۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: باکس ا فس چین کی

پڑھیں:

ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں، میں نے سیاست کی 4 دہائیوں میں مکمل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن دیکھی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم مکمل ٹرانسفارمیشن میں ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، وفاق اور صوبوں میں آئی ٹی پارکس بنائے جارہے ہیں۔ ہمارے پاس 60 فیصد نوجوان ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آپ کا شکر گزار ہوں، آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمیں تعاون دیں کہ ہم کیسے جدید ٹیکنالوجی سے اپنی زراعت بہتر کریں، 11 سے زائد ممالک کے آئی ٹی وزراء کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

حکومت کی بدولت آئی ٹی بر آمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سہولتوں کی فراہمی کی بدولت آئی ٹی بر آمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے، پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، 2 دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہوچکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بڑا پروگرام مرتب کیا ہے، وفاق اور صوبوں میں آئی ٹی پارکس بنائے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا نیا ترقیاتی ڈھانچہ – “100 ملین جوتوں” سے “ایک چپ” تک بڑی اسٹریٹجک منتقلی
  • ٹرمپ کے دور صدارت کے 100 دن مکمل ہونے پر عوامی مقبولیت کا سروے جاری
  • لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کرنا عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے‘ عظمیٰ بخاری
  • لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کرنا عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے، عظمیٰ بخاری
  • بیرون ملک مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں، بیرسٹر سلطان
  • مودی جی ہم نے ثبوت رکھ دیے اب آپ بھی لے آیے ثبوت
  • ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں: شہباز شریف
  • ’اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں‘: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
  • غیر ملکی سرمایہ کاروں کا چین کے اقتصادی “انجن” کے کردار پر بھرپور اعتماد
  • سی این این کے سروے میں عمران خان کی 90 فیصد مقبولیت کا دعویٰ جھوٹا نکلا