مولانا فضل الرحمان کے پاس بغیر کسی مفاد کے گیا تھا، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں مولانا فضل الرحمان کے پاس بغیر کسی مفاد کے گیا تھا، مولانا دوستی کا وعدہ نبھا رہے ہیں اور میں بھی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو الرٹ کرنے کےنوٹی فکیشن کی زبان بتارہی ہے کہ دھمکا رہے ہیں، الرٹ پولیس نے جاری کیا اور پولیس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ماتحت ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جب بھی مولانا کے پاس جاؤں گا تو ان کے گھر سے مایوس واپس نہیں آؤں گا، مولانا پی ٹی آئی کی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایوان پچھلے 75 سال سے اکھاڑا بن گیا ہے، سیاستدانوں نے خانہ خراب کیا پھر کہتے ہیں جمہوری معاملات میں کوئی اور آکر بات کرتا ہے۔
آج میں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد دی کہ آپ تگڑے ہیں۔
فیصل واوڈا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کے پاس بغیر کسی مفاد کے گیا تھا، مولانا دوستی کا وعدہ نبھا رہے ہیں اور میں بھی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کارڈ کی جگہ اب پلے کارڈ سامنے آگیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان فیصل واوڈا کے پاس کہا کہ
پڑھیں:
جنرل عاصم منیر کو روکنے کی کوشش ہوئی مگر وہ اللہ کے حکم سے آرمی چیف بن گئے، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو پی ٹی آئی نے قانونی اور آئینی طور پر روکنے کی کوشش کی لیکن وہ اللہ کے حکم سے آرمی چیف بن گئے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے وقت جنرل باجوہ نے مارشل لا کی پوری تیاری کی تھی، جنرل عاصم منیر کو مارشل لا پلیٹ میں رکھا ہوا ملا۔
یہ بھی پڑھیے: علی امین گنڈاپور پارٹی صدارت جانے کے بعد اب وزیراعلیٰ بھی نہیں رہیں گے، فیصل واوڈا کا دعویٰ
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے بدلا لینا ہوتا تو آرمی چیف کے لیے بہت ہی آسان تھا، لیکن اس نیک نیت شخص نے جمہوریت کو پروان چڑھایا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف اچھے نفیس انسان اور حافظ قرآن ہیں۔ حکومت نے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے تو کسی اور پر الزام نہ لگائے، یہ بڑی غلط بات ہے کہ فوج کے ساتھ بند کمروں میں جاکر معافیاں بھی مانگیں اور باہر جاکر گالیاں بھی دیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
faisal wavda gen asim munir imran khan جنرل عاصم منیر فیصل واوڈا