وزیر داخلہ کی شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کی رہائشگاہ آمد، اہل خانہ کو دلاسہ دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لاہور:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ واپڈا ٹاون جاکر ان کے والد محمد اشرف ،بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کو دلاسہ دیا۔ انہوں نے شہید کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ کے بلند حوصلے کو سراہا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی۔ لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔ ان کے بلند حوصلہ والد کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔ ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اورشہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
شہید کے والد نے اس موقع پر کہا کہ میرے بیٹے محمد حسان اشرف نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف 3 روز قبل میران شاہ میں خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف محسن نقوی نے اہل خانہ
پڑھیں:
ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: محسن نقوی
سٹی42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوارکے موقع پر مبارکباد، محسن نقوی نے کہا بیساکھی سکھ برادری کا خوشیوں بھراروایتی تہوار ہے۔
تفصیلات کےمطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے، ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ہم نے ملکر مضبوط اور عظیم بنانا ہے، پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔
موسم کے حوالے سے خبر آگئی
اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، انکے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے، آئین پاکستان کے تحت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریو ں کو یہاں رہنے اور کام کرنے کا پورا حق حاصل ہے، پاکستان میں سکھ برادری سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے۔
سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہرطرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
جماعت اسلامی نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے لئے ملک گیر ہڑتال کروانے کا اعلان کر دیا